Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 15

3 عیسیٰ نے جواب دیا، "اور تم اپنی روایات کی خاطر اللہ کا حکم کیوں توڑتے ہو؟ 4 کیونکہ اللہ نے فرمایا، اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنااور جو اپنے باپ یا ماں پر لعنت کرے اُسے سزائے موت دی جائے۔5 لیکن جب کوئی اپنے والدین سے کہے، مَیں آپ کی مدد نہیں کر سکتا، کیونکہ مَیں نے مَنت مانی ہے کہ جو کچھ مجھے آپ کو دینا تھا وہ اللہ کے لئے وقف ہےتو تم اِسے جائز قرار دیتے ہو۔ 6 یوں تم کہتے ہو کہ اُسے اپنے ماں باپ کی عزت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور اِسی طرح تم اللہ کے کلام کو اپنی روایت کی خاطر منسوخ کر لیتے ہو۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também