پطرس کا اقرار
13 جب عیسیٰ قیصریہ فلپی کے علاقے میں پہنچا تو اُس نے شاگردوں سے پوچھا، "ابنِ آدم لوگوں کے نزدیک کون ہے؟"
14 اُنہوں نے جواب دیا، "کچھ کہتے ہیں یحییٰ بپتسمہ دینے والا، کچھ یہ کہ آپ الیاس نبی ہیں۔ کچھ یہ بھی کہتے ہیں کہ یرمیاہ یا نبیوں میں سے ایک۔"
15 اُس نے پوچھا، "لیکن تمہارے نزدیک مَیں کون ہوں؟"
16 پطرس نے جواب دیا، "آپ زندہ خدا کے فرزند مسیح ہیں۔"
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.