Pular para o conteúdo
Publicidade

متی 20

یعقوب اور یوحنا کی ماں کی گزارش

20 پھر زبدی کے بیٹوں یعقوب اور یوحنا کی ماں اپنے بیٹوں کو ساتھ لے کر عیسیٰ کے پاس آئی اور سجدہ کر کے کہا، "آپ سے ایک گزارش ہے۔"

21 عیسیٰ نے پوچھا، "تُو کیا چاہتی ہے؟"

اُس نے جواب دیا، "اپنی بادشاہی میں میرے اِن بیٹوں میں سے ایک کو اپنے دائیں ہاتھ بیٹھنے دیں اور دوسرے کو بائیں ہاتھ۔"

22 عیسیٰ نے کہا، "تم کو نہیں معلوم کہ کیا مانگ رہے ہو۔ کیا تم وہ پیالہ پی سکتے ہو جو مَیں پینے کو ہوں؟"

"جی، ہم پی سکتے ہیں،" اُنہوں نے جواب دیا۔

23 پھر عیسیٰ نے اُن سے کہا، "تم میرا پیالہ تو ضرور پیو گے، لیکن یہ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں کہ کون میرے دائیں ہاتھ بیٹھے گا اور کون بائیں ہاتھ۔ میرے باپ نے یہ مقام اُن ہی کے لئے تیار کیا ہے جن کو اُس نے خود مقرر کیا ہے۔"

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também