15 لیکن راہنما امام اور شریعت کے علما ناراض ہوئے جب اُنہوں نے اُس کے حیرت انگیز کام دیکھے اور یہ کہ بچے بیت المُقدّس میں "ابنِ داؤد کو ہوشعنا" چلّا رہے ہیں۔ 16 اُنہوں نے اُس سے پوچھا، "کیا آپ سن رہے ہیں کہ یہ بچے کیا کہہ رہے ہیں؟"
"جی،" عیسیٰ نے جواب دیا، "کیا تم نے کلامِ مُقدّس میں کبھی نہیں پڑھا کہ ’تُو نے چھوٹے بچوں اور شیرخواروں کی زبان کو تیار کیا ہے تاکہ وہ تیری تمجید کریں‘؟"
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.