Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 24

23 اُس وقت اگر کوئی تم کو بتائے، دیکھو، مسیح یہاں ہےیا وہ وہاں ہےتو اُس کی بات نہ ماننا۔ 24 کیونکہ جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہوں گے جو بڑے عجیب و غریب نشان اور معجزے دکھائیں گے تاکہ اللہ کے چنے ہوئے لوگوں کو بھی غلط راستے پرڈال دیں اگر یہ ممکن ہوتا۔ 25 دیکھو، مَیں نے تمہیں پہلے سے اِس سے آگاہ کر دیا ہے۔

26 چنانچہ اگر کوئی تم کو بتائے، دیکھو، وہ ریگستان میں ہےتو وہاں جانے کے لئے نہ نکلنا۔ اور اگر کوئی کہے، دیکھو، وہ اندرونی کمروں میں ہےتو اُس کا یقین نہ کرنا۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também