عیسیٰ کو دشمن کے حوالے کرنے کا منصوبہ
14 پھر یہوداہ اسکریوتی جو بارہ شاگردوں میں سے ایک تھا راہنما اماموں کے پاس گیا۔ 15 اُس نے پوچھا، "آپ مجھے عیسیٰ کو آپ کے حوالے کرنے کے عوض کتنے پیسے دینے کے لئے تیار ہیں؟" اُنہوں نے اُس کے لئے چاندی کے 30 سِکے متعین کئے۔ 16 اُس وقت سے یہوداہ عیسیٰ کو اُن کے حوالے کرنے کا موقع ڈھونڈنے لگا۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.