23 پھر عیسیٰ راہنما کے گھر میں داخل ہوا۔ بانسری بجانے والے اور بہت سے لوگ پہنچ چکے تھے اور بہت شور شرابہ تھا۔ یہ دیکھ کر 24 عیسیٰ نے کہا، "نکل جاؤ! لڑکی مر نہیں گئی بلکہ سو رہی ہے۔" لوگ ہنس کر اُس کا مذاق اُڑانے لگے۔ 25 لیکن جب سب کو نکال دیا گیا تو وہ اندر گیا۔ اُس نے لڑکی کا ہاتھ پکڑا تو وہ اُٹھ کھڑی ہوئی۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.