Pular para o conteúdo
Publicidade

Provérbios 2

حکمت کی اہمیت

1 میرے بیٹے، میری بات قبول کر کے میرے احکام اپنے دل میں محفوظ رکھ۔ 2 اپنا کان حکمت پر دھر، اپنا دل سمجھ کی طرف مائل کر۔ 3 بصیرت کے لئے آواز دے، چلّا کر سمجھ مانگ۔ 4 اُسے یوں تلاش کر گویا چاندی ہو، اُس کا یوں کھوج لگا گویا پوشیدہ خزانہ ہو۔ 5 اگر تُو ایسا کرے تو تجھے رب کے خوف کی سمجھ آئے گی اور اللہ کا عرفان حاصل ہو گا۔ 6 کیونکہ رب ہی حکمت عطا کرتا، اُسی کے منہ سے عرفان اور سمجھ نکلتی ہے۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também