Pular para o conteúdo
Publicidade

روت 4

14 تو بیت لحم کی عورتوں نے نعومی سے کہا، "رب کی تمجید ہو! آپ کو یہ بچہ عطا کرنے سے اُس نے ایسا شخص مہیا کیا ہے جو آپ کا خاندان سنبھالے گا۔ اللہ کرے کہ اُس کی شہرت پورے اسرائیل میں پھیل جائے۔ 15 اُس سے آپ تازہ دم ہو جائیں گی، اور بُڑھاپے میں وہ آپ کو سہارا دے گا۔ کیونکہ آپ کی بہو جو آپ کو پیار کرتی ہے اور جس کی قدر و قیمت سات بیٹوں سے بڑھ کر ہے اُسی نے اُسے جنم دیا ہے!"

16 نعومی بچے کو اپنی گود میں بٹھا کر اُسے پالنے لگی۔ 17 پڑوسی عورتوں نے اُس کا نام عوبید یعنی خدمت کرنے والا رکھا۔ اُنہوں نے کہا، "نعومی کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے!"

عوبید داؤد بادشاہ کے باپ یسّی کا باپ تھا۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também

Rute
Ver todos os capítulos de Rute