12 پھر مَیں نے اُن سے کہا، "اگر یہ آپ کو مناسب لگے تو مجھے مزدوری کے پیسے دے دیں، ورنہ رہنے دیں۔" اُنہوں نے مزدوری کے لئے مجھے چاندی کے 30 سِکے دے دیئے۔
13 تب رب نے مجھے حکم دیا، "اب یہ رقم کمہار11:13 کمہار: یا دھات ڈھالنے والے۔ کے سامنے پھینک دے۔ کتنی شاندار رقم ہے! یہ میری اِتنی ہی قدر کرتے ہیں۔" مَیں نے چاندی کے 30 سِکے لے کر رب کے گھر میں کمہار کے سامنے پھینک دیئے۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.