Pular para o conteúdo
Publicidade

Adoração

Por Bíblia Online

A adoração é a resposta do coração humano à majestade de Deus. Deus é Espírito e importa que os que o adoram o adorem em espírito e em verdade — com todo o ser.

Adorar em espírito

Deus é Espírito e importa que os adoradores o adorem em espírito e em verdade. A adoração verdadeira brota do coração.

خُدا رُوح ہے اَور خُدا کے پرستاروں کو لازِم ہے کہ وہ رُوح اَور سچّائی سے خُدا کی پرستش کریں۔"

لیکن وہ وقت آ رہاہے بَلکہ آ چُکاہے جَب سچّے پرستار باپ کی رُوح اَور سچّائی سے پرستش کریں گے کیونکہ باپ کو اَیسے ہی پرستاروں کی جُستُجو ہے خُدا رُوح ہے اَور خُدا کے پرستاروں کو لازِم ہے کہ وہ رُوح اَور سچّائی سے خُدا کی پرستش کریں۔"

یِسوعؔ نے فرمایا، "اَے عورت میرا یقین کر۔ وہ وقت آ رہاہے جَب تُم لوگ باپ کی پرستش نہ تو اِس پہاڑ پر کروگے نہ یروشلیمؔ میں۔ تُم سامری لوگ جِس کی پرستش کرتے ہو اُسے جانتے تک نہیں۔ ہم جِس کی پرستش کرتے ہیں اُسے جانتے ہیں کیونکہ نَجات یہُودیوں میں سے ہے۔ لیکن وہ وقت آ رہاہے بَلکہ آ چُکاہے جَب سچّے پرستار باپ کی رُوح اَور سچّائی سے پرستش کریں گے کیونکہ باپ کو اَیسے ہی پرستاروں کی جُستُجو ہے

تَب اُس آدمی نے کہا، "اَے خُداوؔند، میں ایمان لاتا ہُوں،" اَور اُس نے یِسوعؔ کو سَجدہ کیا۔

یِسوعؔ نے جَواب میں اُس سے کہا، "اَے شیطان! مُجھ سے دُورہو جا، کیونکہ لِکھّا ہے: تُو اَپنے خُداوؔند خُدا ہی کو سَجدہ کر اَور صِرف اُسی کی خدمت کر۔"

یِسوعؔ نے جَواب میں اُس سے کہا، "لِکھّا ہے: تُو اَپنے خُداوؔند خُدا ہی کو سَجدہ کر اَور صِرف اُسی کی خدمت کر۔‘ "

زندہ قُربانیاں

پس، اَے بھائیو اَور بہنوں! مَیں خُدا کی رحمتوں کا واسطہ دے کر تُم سے مِنّت کرتا ہُوں کہ اَپنے بَدن اَیسی قُربانی کی خدمت ہونے کے لیٔے پیش کرو جو زندہ ہے، پاک ہے اَور خُدا کو پسند ہے۔ یہی تمہاری مَعقُول عبادت ہے۔

زندہ قُربانیاں

پس، اَے بھائیو اَور بہنوں! مَیں خُدا کی رحمتوں کا واسطہ دے کر تُم سے مِنّت کرتا ہُوں کہ اَپنے بَدن اَیسی قُربانی کی خدمت ہونے کے لیٔے پیش کرو جو زندہ ہے، پاک ہے اَور خُدا کو پسند ہے۔ یہی تمہاری مَعقُول عبادت ہے۔ اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بَلکہ خُدا کو موقع دو کہ وہ تمہاری عقل کو نیا بنا کر تُمہیں سراسر بدل ڈالے تاکہ تُم اَپنے تجربہ سے خُدا کی نیک، پسندِیدہ اَور کامِل مرضی کو مَعلُوم کر سکو۔

کیونکہ سَب چیزیں خُدا ہی کی طرف سے ہیں،

اَور خُدا کے وسیلہ سے ہیں اَور خُدا ہی کے لیٔے ہیں۔

خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے! آمین۔

جَیسے کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:

" خُداوؔند فرماتے ہیں، مُجھے اَپنی حیات کی قَسم،

ہر ایک گھُٹنا میرے آگے ٹِکے گا؛

اَور ہر ایک زبان خُدا کا اقرار کرےگی۔‘ "، یَشع 49‏:18

Louvor e reverência

Vinde, adoremos e prostremo-nos. Louvai ao Senhor! Todo ser que respira louve o nome glorioso do Senhor.

آؤ ہم اُس کی عبادت کریں اَور اُسے سَجدہ کریں،

اَور یَاہوِہ اَپنے خالق کے سامنے گھُٹنے ٹیکیں؛

آؤ ہم اُس کی عبادت کریں اَور اُسے سَجدہ کریں،

اَور یَاہوِہ اَپنے خالق کے سامنے گھُٹنے ٹیکیں؛

یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

خُدا کی اُن کے پاک مَقدِس میں سِتائش کرو؛

اُن کے زبردست آسمانوں میں اُن کی سِتائش کرو۔

یَاہوِہ کی قُدرت کی کاریگری کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو؛

اُن کی بڑی عظمت کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو۔

نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

بربط اَور سِتار کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔

ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔

یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔

یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں

اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛

اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔

یَاہوِہ کے نام کے مطابق اُن کو جلال دو؛

پاکیزگی کی شوکت میں ہوکر یَاہوِہ کی عبادت کرو۔

اَے ساری زمین کے لوگو، خُوشی کے ساتھ خُدا کے لیٔے نعرہ مارو!

اُن کے نام کے جلال کا نغمہ گاؤ؛

اُن کی سِتائش کرتے ہُوئے تمجید کرو!

خُدا سے کہو، "آپ کے کارنامے کیا ہی مُہیب ہیں!

آپ کی قُدرت اِس قدر عظیم ہے

کہ آپ کے دُشمن آپ کے سامنے عاجزی کرنے لگتے ہیں۔

ساری زمین آپ کو سَجدہ کرتی ہے؛

ساری قومیں آپ کے سامنے نغمہ گاتی ہیں

اَور آپ کے نام کی سِتائش کرتی ہیں۔"

مَیں نے اَپنے مُنہ سے اُنہیں پُکارا؛

اُن کی تمجید میری زبان پر تھی۔

اَے خُداوؔند، جِتنی قومیں آپ نے بنائی ہیں

سَب آکر آپ کو سَجدہ کریں گی؛

اَور آپ کے نام کی تمجید کریں گی۔

کیونکہ آپ عظیم ہیں اَور عجِیب و غریب کام کرتے ہیں؛

صِرف آپ ہی خُدا ہیں۔

اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر؛

اَور میرے جِسم کا ایک ایک حِصّہ آپ کے پاک نام کو مُبارک کہہ۔

یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ۔ اُن کے نام سے دعا کرو؛

قوموں کو اُن کے کاموں کے بارے میں بتاؤ۔

اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں،

مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛

خشک اَور پیاسی زمین میں

جہاں پانی نہیں ہے،

میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے،

اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔

چونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت زندگی سے بہتر ہے،

اِس لیٔے میرے لب آپ کی تمجید کریں گے۔

میں عمر بھر آپ کی سِتائش کروں گا،

دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاکر آپ کا نام لیا کروں گا۔

Declarações de adoração

Tu és digno, Senhor, de receber glória e honra! Ao Senhor pertence a grandeza, o poder, a glória e a majestade.

"اَے ہمارے خُداوؔند اَور خُدا،

آپ ہی جلال، عزّت اَور قُدرت کے لائق ہیں،

کیونکہ آپ ہی نے سَب چیزیں پیدا کیں،

اَور وہ سَب آپ ہی مرضی سے تھیں

اَور وُجُود میں آئیں۔"

اُس نے بڑی بُلند آواز سے کہا، "خُدا سے ڈرو اَور اُس کی تمجید کرو کیونکہ اُس کی عدالت کا وقت آ پہُنچا ہے۔ اُسی کو سَجدہ کرو جِس نے آسمان، زمین، سمُندر اَور پانی کے چشمے بنائے ہیں۔"

اَے خُداوؔند! کون آپ کا خوف نہ مانے گا،

اَور کون آپ کے نام کی تمجید نہ کرےگا؟

کیونکہ صِرف تُو ہی قُدُّوس ہے۔

دُنیا کی سَب قومیں آکر

تیرے سامنے سَجدہ کریں گی،

کیونکہ تیرے راستبازی کے کام ظاہر ہو گئے ہیں۔"

میں وُہی یُوحنّا ہُوں جِس نے اِن باتوں کو سُنا اَور دیکھا؛ اَور جَب مَیں یہ باتیں سُن چُکا اَور دیکھ چُکا تو جِس فرشتہ نے مُجھے یہ باتیں دِکھائی، میں اُس کے قدموں پر سَجدہ میں گِر پڑا۔ لیکن اُس نے مُجھ سے کہا، "خبردار، اَیسا مت کر! میں بھی تیرا، اَور تیرے بھایٔی نبیوں اَور اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتوں پر عَمل کرنے والوں کا ہم خدمت ہُوں۔ خُدا ہی کو سَجدہ کر!"

اَے یَاہوِہ، عظمت، قُدرت،

جلال، شان و شوکت،

یعنی آسمان اَور زمین کی ہر چیز آپ ہی کا ہے۔

اَے یَاہوِہ بادشاہی بھی آپ ہی کی ہے؛

اَور بطور حاکم آپ ہی سَب پر سرفراز ہیں۔

یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛

اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

پُکار پُکار کر کہو کہ اَے مُنجّی خُدا، "ہمیں بچا لیں؛

اَور قوموں میں سے جمع کر لیں اَور اُن سے ہمیں رِہائی عطا فرمائیں،

تاکہ ہم آپ کے پاک نام کا شُکر کریں،

اَور آپ کی سِتائش کرنے میں فخر محسُوس کریں۔"

بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ،

اَزل سے اَبد تک مُبارک ہوں۔

سَب لوگ کہیں: "آمین" اَور "یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔"

یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛

اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

اُن کی سِتائش میں گاؤ، اُن کی مدح سرائی کرو؛

اُن کے تمام حیرت اَنگیز کارناموں کا بَیان کرو۔

اِس لیٔے خُدا نے یِسوعؔ کو نہایت ہی اُونچا درجہ دیا،

اَور یِسوعؔ کو وہ نام عطا فرمایا جو ہر نام سے اعلیٰ ہے،

تاکہ یِسوعؔ کے نام پر ہر کویٔی گھٹنوں کے بَل جُھک جائے،

چاہے وہ آسمان پر ہو، چاہے زمین پر، چاہے زمین کے نیچے۔

اَور ہر ایک زبان خُدا باپ کے جلال کے لیٔے اقرار کرے،

کہ یِسوعؔ المسیح ہی خُداوؔند ہیں۔

Sacrifício de louvor

Por meio de Jesus ofereçamos sempre sacrifício de louvor. Cantai ao Senhor, celebrai em salmos — enchei-vos do Espírito.

چنانچہ ہم یِسوعؔ کے وسیلہ سے اَپنی حَمد کی قُربانی خُدا کے حُضُور میں پیش کرتے رہیں جو اُس کے نام کا اقرار کرنے والے ہونٹوں کا پھل ہے۔

چنانچہ جَب ہمیں اَیسی بادشاہی عطا کی جا رہی ہے جسے ہلایا نہیں جا سَکتا تو آؤ ہم خُدا کا شُکر اَدا کریں اَور اُس کی عبادت خُدا ترسی و خوف کے ساتھ کریں تاکہ وہ خُوش ہو سکے۔ کیونکہ ہمارا "خُدا بھسم کر دینے والی آگ ہے۔"

ایک دُوسرے سے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں اَور خُداوؔند کی تعریف میں دِل سے گاتے بجاتے رہا کرو،

المسیح کے کلام کو اَپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دِلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔

آدھی رات کے قریب جَب پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ دعا میں مشغُول تھے اَور خُدا کی حَمد و ثنا کر رہے تھے اَور دُوسرے قَیدی سُن رہے تھے۔

صبر سے خُدا کی شُکر گُزاری

ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی حَمد ہو، وہ نہایت ہی رحیم باپ ہے اَور ہر طرح کی تسلّی دینے والا خُدا ہے، وُہی ہماری ساری مُصیبتوں میں ہمیں تسلّی دیتاہے، تاکہ ہم اُس خُدا داد تسلّی سے دُوسروں کو بھی تسلّی دے سکیں جو کسی بھی طرح کی مُصیبت میں مُبتلا ہیں۔

ہم نے جو کچھ دیکھا اَور سُنا اُس کی خبر تُمہیں بھی دیتے ہیں تاکہ تُم بھی ہماری رِفاقت میں جو خُدا باپ اَور اُس کے بیٹے یِسوعؔ المسیح کے ساتھ ہے، شریک ہو جاؤ۔

Adoração como vida

Exaltai ao Senhor, prostrai-vos ante o escabelo dos seus pés. A adoração genuína transforma o adorador e agrada o Criador.

تُم یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی تمجید کرو،

اَور خُدا کے پاؤں کی چوکی پر سَجدہ کرو؛

وہ قُدُّوس ہیں۔

میرا مُنہ آپ کی سِتائش سے معموُر ہے،

اَور وہ دِن بھر آپ کی شوکت بَیان کرتا ہے۔

خُدا کے لیٔے نغمہ گاؤ، اُن کے نام کی مدح سرائی کرو،

اُن کی تعریف کرو جو بادلوں پر سواری کرتے ہیں۔ اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔

اَور اُن کے سامنے خُوشی مناؤ۔

خُدا اَپنے مُقدّس قِیام میں،

یتیموں کا باپ اَور بیواؤں کا مُحافظ ہیں۔

میں یَاہوِہ کی راستی کے باعث اُن کا شُکرگزار ہوں گا

اَور یَاہوِہ خُداتعالیٰ کے نام کی سِتائش کروں گا۔

میں اَپنی اُمّت کے سامنے آپ کے نام کا اعلان کروں گا؛

اَور جماعت میں آپ کی سِتائش کروں گا۔

اَے یَاہوِہ، سے ڈرنے والو! اُن کی سِتائش کرو!

اَے یعقوب کی اَولاد! سَب اُن کی تعظیم کرو!

اَور اَے اِسرائیل کی نَسل! سَب اُن کا ڈر مانو!

میں اَپنے ہاتھ آپ کی طرف پھیلاتا ہُوں؛

میری جان خشک زمین کی طرح آپ کی پیاسی ہے۔

اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟

اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟

خُدا سے اُمّید رکھ،

کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی

سِتائش کروں گا۔

یَاہوِہ سے مَیں نے کہا، "آپ ہی میرے خُداوؔند ہیں؛

آپ کے سِوا میری بھلائی نہیں۔"

خوف کے ساتھ یَاہوِہ کی پرستش کرو؛

اَور کانپتے ہُوئے خُوشی مناؤ۔

مَیں آپ سے خُوش اَور مسرُور رہُوں گا؛

اَور اَے خُداتعالیٰ، مَیں آپ کے نام کی مدح سرائی کروں گا۔

Falsa adoração

Não terás outros deuses diante de mim. Não adorarás ídolos. A adoração exclusiva ao Senhor é mandamento inegociável.

تُم اُن کے آگے سَجدہ نہ کرنا اَور نہ ہی اُن کی عبادت کرنا۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا غیّور خُدا ہُوں، اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں مَیں اُن کی اَولاد کو تیسری اَور چوتھی پُشت تک اُن کے آباؤاَجداد کی بدکاری کی سزا دیتا ہُوں۔

اَور کسی دُوسرے معبُود کی عبادت نہ کرنا کیونکہ یَاہوِہ جِس کا نام غیّور ہے وہ ایک غیّور خُدا ہیں۔

اَور جَب مَوشہ خیمہ کے اَندر چلے جاتے تو بادل کا سُتون نیچے اُترتا اَور دروازہ پر جاتا اَور یَاہوِہ مَوشہ سے باتیں کرنے لگتے۔ اَور جَب بھی لوگ بادل کے سُتون کو خیمہ کے دروازہ پر کھڑا دیکھتے تو سَب کے سَب کھڑے ہو جاتے اَور اَپنے اَپنے خیمہ کے دروازہ پر یَاہوِہ کو سَجدہ کرتے۔

"یَاہوِہ میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہیں؛

وہ ہی میری نَجات ہیں۔

وہ میرے خُدا ہیں اَور مَیں اُن کی حَمد کروں گا،

وہ میرے باپ کے خُدا ہیں مَیں اُن کی تمجید کروں گا۔

اَے یَاہوِہ! معبُودوں میں

کون آپ کی مانند ہے؟

کون ہے جو آپ کی مانند،

اَپنی پاکیزگی میں جلالی،

اَور اَپنی مدح کے سبب سے،

اَور عجائب کام کر سکتا ہے؟

تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت کرنا تو تمہاری روٹی اَور تمہارے پانی پر اُس کی برکت ہوگی اَور مَیں تمہارے درمیان سے بیماری کو دُور کروں گا۔

وُہی تمہاری حَمد و ثنا کا سزاوار ہیں اَور وُہی تمہارے خُدا ہیں جنہوں نے تمہاری خاطِر عظیم اَور مُہیب کارنامے اَنجام دئیے جنہیں تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔

اَور وہیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور تُم اَور تمہارا خاندان کھائے اَور اَپنے ہاتھوں کے سارے کاموں اَور کامرانیوں پر خُوشی منائیں جِس میں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں برکت دی ہے۔

اُنہُوں نے اَپنے غَیر معبُودوں کے باعث اُسے غیرت دِلائی

اَور اَپنے مکرُوہ بُتوں سے اُنہیں غُصّہ دِلایا۔

اُنہُوں نے بدرُوحوں کے لیٔے قُربانی گذرانی جو برحق خُدا نہیں ہیں۔

بَلکہ وہ اَیسے معبُود ہیں جِن سے وہ ناواقِف تھے،

یعنی نئے معبُود جو حال ہی میں ظاہر ہویٔے،

اَور اَیسے معبُود جِن سے تمہارے آباؤاَجداد کبھی نہ ڈرے۔

تُم نے اُس چٹّان کو ترک کر دیا جِس نے تُمہیں پیدا کیا؛

تُم اُس خُدا کو بھُول گیٔے جِس نے تُمہیں خلق کیا۔

لہٰذا خبردار رہو، کہیں اَیسا نہ ہو کہ تمہارا دِل دھوکا کھایٔیں اَور تُم بہک کر غَیر معبُودوں کی عبادت کرنے لگو اَور اُن کے آگے سَجدہ کرو۔

اِس لیٔے یَاہوِہ فرماتے ہیں:

"چونکہ یہ اُمّت زبان سے میری نزدیکی چاہتے ہیں

اَور اَپنے ہونٹوں سے میری تعظیم کرتے ہیں،

لیکن اُن کے دِل مُجھ سے دُور ہیں۔

اَور وہ میری عبادت

آدمیوں کے بنائے ہُوئے اُصُولوں کے مُطابق کرتے ہیں۔

یَاہوِہ کی سِتائش

اَے یَاہوِہ، آپ میرے خُدا ہیں؛ مَیں آپ کی تمجید کروں گا اَور آپ کے نام کی سِتائش کروں گا،

کیونکہ آپ نے پُوری وفا شعاری سے

اَیسے عجِیب و غریب کام کئے ہیں،

جِن منصُوبوں کو آپ نے اِبتدا ہی سے کرنے کا اِرادہ کر لیا تھا۔

لیکن خُدا نے اُن سے مُنہ موڑ لیا اَور اُنہیں آسمان سُورج، چاند، اَور سیّاروں کی پرستش کرنے کے لیٔے چھوڑ دیا۔ جَیسا کہ نبیوں کی کِتاب میں لِکھّا ہے:

" اَے بنی اِسرائیل کیا تُم چالیس بَرس تک بیابان میں،

میرے لیٔے قُربانیاں کرتے اَور نذریں لاتے رہے؟

بَلکہ تُم اَپنے ساتھ مولکؔ کے خیمہ

اَور اَپنے معبُود رِفانؔ، کے سِتارے کو لیٔے پھرتے تھے،

یعنی وہ بُت جنہیں تُم نے پرستش کے لیٔے بنایا تھا۔

لہٰذا میں تُمہیں بابیل سے بھی پرے جَلاوطن کرکے بھیج دُوں گا۔

اگر کویٔی شخص ظاہری خاکساری اَور فرشتوں کی عبادت کرنے سے خُوش ہوتاہے۔ اَیسا شخص بڑی تفصیل سے اَپنی رُویاؤں میں دیکھی ہُوئی چیزوں کا بَیان کرتا ہے؛ اَور اَپنی غَیر رُوحانی عقل پر بے فائدہ پھُول جاتا ہے۔ وہ شخص سَر یعنی المسیح سے اَپنا تعلّق کھو بیٹھتا ہے جِس سے سارا بَدن جوڑوں اَور پَٹھّوں کے وسیلہ سے پرورِش پا کر، اَور باہم پیوستہ ہوکر، خُدا کی مرضی کے مُطابق بڑھتا چلا جاتا ہے۔

نہ ہی کسی طرح کسی کے فریب میں آنا کیونکہ وہ دِن نہیں آئے گا جَب تک کہ لوگ خُدا کے خِلاف ایمان سے برگشتہ نہ ہو جایٔیں، اَور وہ مَرد گُناہ یعنی ہلاکت کا فرزند ظاہر نہ ہو جائے۔ وہ ہر نام نہاد خُدا یا عبادت کے لائق کسی بھی چیز کی جو خُدا یا معبُود کہلاتی ہے اُس کی مُخالفت کرےگا، وہ خُود کو اِن سَب سے بڑا معبُود ٹھہرائے گا اَور یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بیٹھ کر اَپنے خُدا ہونے کا اعلان کر دے گا۔

Exemplos de adoração

Jó adorou em meio ao sofrimento. Esdras adorou na restauração. Paulo e Silas adoraram na prisão — e Deus respondeu.

تَب ایُّوب اُٹھ کھڑے ہُوئے اَور رنجیدہ ہوکر اَپنا لباس چاک کیا اَور سَر مُنڈوایا اَور زمین پر گِر کر خُدا کو سَجدہ کیا اَور کہا:

"میں اَپنی ماں کے پیٹ سے ننگا نِکلا،

اَور ننگا ہی واپس چلا جاؤں گا۔

یَاہوِہ نے دیا اَور یَاہوِہ نے لے لیا؛

یَاہوِہ کے نام کی سِتائش ہو۔"

اُنہُوں نے یَاہوِہ کی تعریف میں سِتائش اَور شُکر گزاری کا یہ نغمہ گایا:

"وہ بھلےہیں؛

کیونکہ بنی اِسرائیل سے اُن کی مَحَبّت ہمیشہ تک قائِم ہے۔"

اَور تمام لوگوں نے بُلند آواز سے یَاہوِہ کی تمجید کا نعرہ مارا کیونکہ یَاہوِہ کے گھر کی بُنیاد رکھی گئی تھی۔

اَب مَیں، نبوکدنضرؔ، آسمان کے بادشاہ کی سِتائش، تعظیم و تکریم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اَپنے سَب کاموں میں راست اَور اَپنی سَب راہوں میں مُنصِفانہ ہے؛ اَورجو لوگ مغروُری سے چلتے ہیں اُنہیں وہ جلیل کر سَکتا ہے۔

"اَے یَاہوِہ قادر آپ واقعی کتنے عظیم ہیں! اَور جَیسا کہ ہم نے خُود اَپنے کانوں سے سُنا ہے آپ کی مانند کویٔی نہیں اَور آپ کے سِوا کویٔی خُدا نہیں ہے۔

"یَاہوِہ کی مانند کوئی پاک نہیں؛

کیونکہ آپ کے سِوا اَور کویٔی ہے ہی نہیں؛

اَور نہ ہی کویٔی چٹّان ہمارے خُدا کی مانند ہے۔

اَور لیویوں یعنی یہوشُعؔ، قدمی ایل، بانیؔ، حشبانیاہؔ، شیرِبیاہؔ، ہُودیاہؔ، شِبنیاہؔ اَور پِتھائیاہؔ نے کہا: "کھڑے ہو جاؤ اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کی جو اَزل سے اَبد تک ہے تمجید کرو اَور کہو۔"

"آپ کا جلالی نام مُبارک ہو جو تمام حَمد و تعریف سے بھی بڑھ کر بُلند و بالا ہے۔"

اگرچہ اَنجیر کا درخت نہ پھُولے

اَور تاک میں انگور نہ لگیں،

زَیتُون پھل نہ دے

اَور کھیتوں میں پیداوار نہ ہو،

اَور بھیڑ خانوں میں بھیڑیں نہ ہوں

اَور مویشی خانے میں مویشی نہ ہوں۔

پھر بھی مَیں یَاہوِہ میں مسرُور رہُوں گا،

میں اَپنے مُنجّی خُدا سے خُوش ہوں گا۔

تَب تُم میرا نام لے کر مُجھے پُکارو گے اَور میرے پاس آکر مُجھ سے دعا کروگے اَور مَیں تمہاری سُنوں گا۔

خُدا کے نزدیک آؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ اَے گُنہگاروں! اَپنے ہاتھوں کو صَاف کر لو اَور اَے دو دِلوں! اَپنے دِلوں کو پاک کر لو۔

Seja o primeiro