Pular para o conteúdo
Publicidade

Salmos 99

1 یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں،

قومیں کانپنے لگیں؛

وہ کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں،

زمین لرز جائے۔99‏:1 مُکا 11‏:18؛ 19‏:6

2 یَاہوِہ صِیّونؔ میں عظیم ہیں؛

اَور وہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں۔

3 تمام لوگ آپ کے عظیم و مُہیب نام کی سِتائش کریں۔

وہ قُدُّوس ہیں۔

4 بادشاہ99‏:4 بادشاہ یہاں بادشاہ سے مُراد یَاہوِہ ہیں۔ جبّار ہے، اُسے عدل عزیز ہے،

آپ نے اِنصاف قائِم کیا ہے؛

آپ نے یعقوب میں وُہی کیا

جو اِنصاف اَور راستی ہے۔

5 تُم یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی تمجید کرو،

اَور خُدا کے پاؤں کی چوکی پر سَجدہ کرو؛

وہ قُدُّوس ہیں۔

6 مَوشہ اَور اَہرونؔ خُدا کے کاہِنوں میں سے تھے،

اَور شموایلؔ اُن کا نام لینے والوں میں سے تھے؛

اُنہُوں نے یَاہوِہ کو پُکارا

اَور یَاہوِہ نے اُنہیں جَواب دیا۔

7 خُدا نے بادل کے سُتون میں سے اُن سے کلام کیا؛

اُنہُوں نے خُدا کے قوانین کو اَور اُن آئین کو مانا جو خُدا نے اُن کو دئیے تھے۔

8 اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا،

خُدا نے اُنہیں جَواب دیا؛

آپ اِسرائیل کے لیٔے غفور خُدا رہے،

حالانکہ آپ اُن کی بداعمالیوں کی سزا بھی دیا کرتے تھے۔

9 یَاہوِہ ہمارے خُدا کی تمجید کرو،

اَور اُن کے مُقدّس پہاڑ پر خُدا کی عبادت کرو،

کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا قُدُّوس ہیں۔

Veja também