Publicidade

Salmos 8

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے؛ گِتّیت‏ کے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔

1 اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند،

آپ کا نام ساری زمین پر کیسا زبردست ہے!

آپ نے آسمان پر

اَپنا جلال قائِم کیا ہے۔

2 اَپنے دُشمنوں کے باعث بچّوں اَور شیرخواروں

کے لبوں سے بھی آپ نے اَپنی حَمد کروائی،

تاکہ اَپنے حریفوں اَور اِنتقام لینے والوں کو خاموش کر دیں،

3 جَب مَیں آپ کے آسمان پر،

جو آپ کی دستکاری ہے،

اَور چاند اَور سِتاروں پر،

جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے،

4 تو پھر اِنسان کیا چیز ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟

اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ آپ اُس کی خبرگیری کریں؟

5 اَور آپ نے اِنسان کے سَر پر جلال اَور عِزّت کا تاج پہنایا،

کیونکہ خُدا آپ نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کمتر بنایا ہے۔

6 خُدا آپ نے اُسے اَپنی دستکاری پر تسلُّط بخشا؛

اَور سَب کچھ اُن کے قدموں کے نیچے کر دیا:

7 یعنی سَب بھیڑ بکریاں اَور گائے بَیل،

اَور جنگل کے درندے،

8 آسمان کے پرندے،

اَور سمُندر کی مچھلیاں،

اَور جتنے جاندار سمُندروں کی راہوں میں تیرتے ہیں۔

9 اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند،

آپ کا نام زمین پر کیسا زبردست ہے!

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-16_18-40-07-