Publicidade

Salmos 128

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

1 مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں،

اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔

2 تُم اَپنی محنت کا پھل کھاؤگے؛

اَور برکت اَور سعادت مندی تمہارے قدم چُومے گی۔

3 تمہاری بیوی تمہارے گھر میں پھلدار انگور کی بیل کی مانند ہوگی؛

اَور تمہارے دسترخوان کے چاروں طرف تمہارے بیٹے زَیتُون کی

شاخوں کی مانند ہوں گے۔

4 یَاہوِہ کا خوف ماننے والا اِنسان

اِسی طرح برکت پاتاہے۔

5 یَاہوِہ عمر بھر

تُمہیں صِیّونؔ میں سے برکت دیں،

اَور تُم یروشلیمؔ کی اِقبالمندی دیکھ پاؤگے۔

6 اَور تُم اَپنے بچّوں کے بچّے دیکھنے کے لیٔے جیتے رہوگے۔

اِسرائیل پر سلامتی ہو۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-