Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 100

شُکر گُزاری کے لیٔے زبُور۔

1 اَے سَب اہلِ زمین! خُوشی سے یَاہوِہ کو للکارو۔

2 خُوشی سے یَاہوِہ کی عبادت کرو؛

خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے سامنے آؤ۔

3 جان لو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔

اُن ہی نے ہمیں بنایا اَور ہم اُن ہی کے ہیں؛

ہم اُن کی اُمّت اَور اُن کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔

4 شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں

اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛

اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔

5 کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے؛

اَور اُن کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também