Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 120

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

1 میری اَذیّت کے وقت میں یَاہوِہ سے فریاد کرتا ہُوں،

اَور وہ مُجھے جَواب دیتے ہیں۔

2 اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں

اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔

3 خُدا آپ کے ساتھ کیا کریں گے؟

اَور اُس کے علاوہ اَور کیا کریں گے،

اَے دغاباز زبان؟

4 کہ وہ تُجھے زورآور کے تیروں سے،

اَور جھاؤ کے اَنگاروں کے ذریعہ سزا دیں گے۔

5 مُجھ پر افسوس کہ میں مُلکِ میشکؔ میں بستا ہُوں،

اَور قیدارؔ کے خیموں میں رہتا ہُوں!

6 صُلح کے دُشمنوں کی صحبت میں رہتے ہُوئے

مُجھے بڑی مُدّت ہو گئی۔

7 میں صُلح پسند آدمی ہُوں؛

لیکن جَب بولتا ہُوں تو وہ لڑنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também