Publicidade

Salmos 67

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ ایک زبُور۔ ایک نغمہ۔

1 خُدا ہم پر مہربانی کریں اَور ہمیں برکت دیں

اَور اَپنا چہرہ ہم پر جلوہ گِر فرمائیں،

2 تاکہ آپ کی راہیں زمین پر،

اَور آپ کی نَجات تمام قوموں پر ظاہر ہو جائے۔

3 اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛

سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔

4 اُمّتیں شادمان ہوں اَور خُوشی سے للکاریں،

کیونکہ آپ راستی سے لوگوں پر حُکومت کرتے ہیں

اَور زمین پر قوموں کی ہدایت کریں گے۔

5 اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛

سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔

6 تَب زمین اَپنی پیداوار دے گی،

اَور خُدا، ہمارے خُدا، ہم پر اَپنی نظرِکرم بنائے رکھیں۔

7 خُدا ہمیں برکت بخشیں گے،

اَور زمین کی اِنتہا تک سَب لوگ اُن کا خوف مانیں گے۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-