Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 129

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

1 "میرے دُشمنوں نے میری جَوانی سے مُجھے بہت ستایا،"

اِسرائیل اَب یہ کہے؛

2 "میری جَوانی ہی سے اُنہُوں نے مُجھے بہت ستایا ہے،

لیکن وہ مُجھ پر غالب نہ آئے۔

3 ہل جوتنے والوں نے میری پیٹھ پر ہل چلائے

اَور اَپنی ریگھاریاں لمبی بنائیں۔

4 لیکن یَاہوِہ صادق ہیں؛

اُنہُوں نے ہی بدکار لوگوں کی رسّیاں کاٹ کر مُجھے آزاد کر دیا۔"

5 صِیّونؔ سے نفرت کرنے والے

سَب شرم کے مارے پسپا ہُوں۔

6 وہ چھت پر کی گھاس کی مانند ہوں،

جو بڑھنے سے پہلے ہی سُوکھ جاتی ہے؛

7 فصل کاٹنے والا اُس سے اَپنی مُٹّھی بھی نہیں بھر پاتا،

اَور نہ پُولے باندھنے والے کی باہیں بھر پاتی ہیں۔

8 آس پاس سے گزرنے والے یہ نہیں کہہ پاتے،

"تُم پر یَاہوِہ کی برکت ہو؛

ہم تُمہیں یَاہوِہ کے نام سے برکت دیتے ہیں۔"

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também