Publicidade

Salmos 13

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔

1 اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ ہمیشہ مُجھے بھُولے رہیں گے؟

آپ کب تک اَپنا چہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھیں گے؟

2 میں کب تک اَپنے خیالات سے اُلجھتا رہُوں؟

اَور کب تک ہر روز اَپنے دِل میں غم کرتا رہُوں؟

کب تک میرا دُشمن مُجھ پر غالب رہے گا؟

3 اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میری طرف توجّہ فرمائیں اَور مُجھے جَواب دیں،

میری آنکھیں رَوشن کر دیں، ورنہ میں موت کی نیند سو جاؤں گا،

4 اَیسا نہ ہو کہ میرا دُشمن کہے، "میں اُس پر غالب آ گیا،"

اَور جَب مَیں ڈگمگانے لگوں تو میرے بد خواہ خُوش ہُوں۔

5 لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے،

میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔

6 میں یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاؤں گا،

کیونکہ اُنہُوں نے مُجھ پر بہت اِحسَان کئے ہیں۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-