Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 126

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

1 جَب یَاہوِہ اسیروں کو واپس صِیّونؔ لے آئے،

تَب ہم اَیسے تھے گویا خواب دیکھ رہے ہیں۔

2 تَب ہمارا مُنہ ہنسی سے بھرا تھا،

اَور ہماری زبان پر خُوشی کے نغمے تھے۔

تَب قوموں کے درمیان یہ کہا جانے لگا،

"یَاہوِہ نے اُن کے لیٔے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔"

3 یَاہوِہ نے ہمارے لیٔے عظیم کام کئے ہیں،

اَور ہم خُوشی سے پھُولے نہیں سماتے۔

4 اَے یَاہوِہ، نِیگیوؔ کی دریاؤں کی مانند،

ہمیں بحال کر دیں۔

5 جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں

وہ خُوشی کے نغموں کے ساتھ کاٹیں گے۔

6 جو بونے کے لیٔے بیج اُٹھاکر

روتا ہُوا جاتا ہے،

وہ پُولے اُٹھاکر

ہنستا ہُوا واپس ہوگا۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também