Publicidade

Salmos 121

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

1 میں اَپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔

میری مدد کہاں سے آئے گی؟

2 میری مدد یَاہوِہ کی طرف سے ہے،

جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔

3 یَاہوِہ تمہارا پاؤں پھسلنے نہ دیں گے؛

جو تمہارے مُحافظ ہیں وہ اُونگھتے نہیں۔

4 دراصل اِسرائیل کے مُحافظ

نہ تو کبھی اُونگھتے ہیں نہ سوتے ہیں۔

5 یَاہوِہ تمہارے مُحافظ ہیں۔

یَاہوِہ تمہارے داہنے ہاتھ پر تمہارے سائبان ہیں؛

6 دِن کو آفتاب تُمہیں ضرر نہیں پہُنچائے گا،

اَور نہ رات کو ماہتاب۔

7 یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔

وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛

8 یَاہوِہ تمہاری آمدورفت میں

اَب سے ہمیشہ تک تمہاری حِفاظت کریں گے۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-16_18-40-07-