Publicidade

Salmos 93

1 یَاہوِہ بادشاہی کرتے ہیں،

وہ عظمت و جلال سے مُلبّس ہیں؛

یَاہوِہ عظمت و جلال سے کمربستہ ہیں

اَور طاقت سے مُسلّح ہیں۔

دُنیا اَپنی جگہ پر مضبُوطی سے قائِم ہے؛

اُسے اُس کے مقام سے ہٹایا نہیں جا سَکتا۔

2 آپ کا تخت قدیم سے قائِم ہے؛

آپ اَزل سے ہیں۔

3 اَے یَاہوِہ، سمُندر موجزن ہو گئے ہیں،

سمُندروں نے غُلغُلہ مچا رکھا ہے؛

اَور سمُندروں کی لہریں تلاطم خیز ہیں۔

4 زبردست سمُندروں کی گرج سے زِیادہ

اَور سمُندر کی طُوفانی موجوں سے بھی بڑھ کر قوی تر ہیں،

آسمانوں کے، اعلیٰ قادر یَاہوِہ۔

5 آپ کے قوانین پائدار ہیں،

اَے یَاہوِہ، ابدُالآباد تک؛

تقدُّس آپ کے گھر کی زینت ہے۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-