Publicidade

Salmos 61

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ داویؔد کا زبُور۔

1 اَے خُدا، میری فریاد سُنیں؛

میری دعا پر توجّہ فرمائیں۔

2 میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے،

میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛

مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔

3 کیونکہ آپ میری پناہ گاہ رہے ہیں،

اَور دُشمنوں سے بچنے کے لئے ایک مضبُوط بُرج۔

4 میں ہمیشہ کے لیٔے آپ کے خیمہ میں سکونت پزیر ہونے

اَور آپ کے پروں کی آڑ میں پناہ لینے کا خواہاں ہُوں۔

5 کیونکہ اَے خُدا، آپ نے میری مَنّتیں سُنی ہیں؛

اَور آپ نے مُجھے اُن لوگوں کی مِیراث عطا فرمائی ہے جو آپ کے نام سے ڈرتے ہیں۔

6 آپ بادشاہ کی عمر کو دراز کر دیں،

اَور اُن کو زندگی میں بہت سِی پُشتیں دیکھنے کے مواقع بخشیں۔

7 وہ خُدا کے حُضُور ہمیشہ تخت نشین رہے؛

اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور صداقت کو اُن کی حِفاظت کے لیٔے مُہیّا کریں۔

8 تَب میں ہمیشہ تک آپ کے نام کی سِتائش کرتا رہُوں گا

اَور روزانہ اَپنی مَنّتیں پُوری کروں گا۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-