Publicidade

Salmos 124

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔

1 اگر یَاہوِہ ہماری طرف نہ ہوتے۔

اِسرائیل یُوں کہے،

2 اگر یَاہوِہ اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتے

جَب لوگوں نے ہم پر حملہ کیا،

3 جَب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا،

تو وہ ہمیں زندہ ہی نگل جاتے؛

4 سیلاب نے ہمیں غرق کر دیا ہوتا،

تیزرَو موجیں ہم پر سے گزر جاتیں،

5 اَور پانی کا جوش و خروش

ہمیں بہا لے جاتا۔

6 یَاہوِہ کی سِتائش ہو،

جنہوں نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہ ہونے دیا۔

7 ہم ایک چڑیا کی مانند

صیّاد کے جال میں سے بچ نکلے؛

جال ٹوٹ گیا،

اَور ہم بچ نکلے۔

8 ہماری مدد یَاہوِہ کے نام سے ہے،

جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-