Publicidade

Salmos 130

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

1 اَے یَاہوِہ، میں گہرائیوں میں سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛

2 اَے خُداوؔند، میری آواز سُن لیں۔

میری اِلتجائے رحم پر

آپ کے کان متوجّہ ہوں۔

3 اگر آپ اَے یَاہوِہ، گُناہوں کو حِساب میں لائیں،

تو اَے خُداوؔند، کون کھڑا رہ سکےگا؟

4 لیکن مغفرت آپ کے ہاتھ میں ہے؛

تاکہ آپ کا خوف مانا جائے۔

5 میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے،

اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔

6 پہرےدار صُبح کا جِتنا اِنتظار کرتے ہیں

اُن کے صُبح کے اِنتظار سے کہیں زِیادہ،

میری جان خُداوؔند کی منتظر ہے۔

7 اَے اِسرائیل! یَاہوِہ پر اُمّید لگائے رکھو،

کیونکہ اُن کے ہاتھ میں لافانی مَحَبّت ہے

اَور اُن ہی کے پاس پُورا فدیہ ہے۔

8 یَاہوِہ خُود اِسرائیل کا فدیہ دے کر،

اُنہیں اُن کی تمام بدکاری سے چھُڑائیں گے۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-18_10-32-54-