Publicidade

Salmos 3

یہ داویؔد کا زبُور۔ اُس وقت لِکھّا گیا، جَب اُنہیں اَپنے فرزند اَبشالومؔ کے سامنے سے فرار ہونا پڑا۔

1 اَے یَاہوِہ! میرے حریف کتنے بڑھ گیٔے ہیں!

اَورجو میرے خِلاف بغاوت کرتے ہیں بہت ہیں!

2 کیٔی تو میرے متعلّق یہ کہتے ہیں،

"خُدا اُسے نَجات نہیں دیں گے۔"

3 لیکن، اَے یَاہوِہ، آپ چاروں طرف سے میری سِپر ہو،

آپ نے مُجھے جلال بخشا ہے اَور میرا سَر اُونچا کرتے ہیں۔

4 یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں،

اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔

5 میں لیٹ کر سو جاتا ہُوں؛

اَور پھر جاگ اُٹھتا ہُوں، کیونکہ یَاہوِہ مُجھے سنبھالتے ہیں۔

6 میں اُن دس ہزار دُشمنوں سے بھی خوف نہیں کھاتا

جو میرے خِلاف چاروں طرف سے صف آرا ہیں۔

7 اُٹھئے اَے یَاہوِہ!

اَے میرے خُدا، مُجھے رِہائی بخشئے

میرے تمام دُشمنوں کے جَبڑوں پر وار کریں؛

اَور بدکار لوگوں کے دانت توڑ ڈالئے۔

8 نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے،

آپ کے لوگوں پر آپ کی رحمت ہو!

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-