Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 11

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے، داویؔد کا زبُور۔

1 میں یَاہوِہ میں پناہ لیتا ہُوں۔

پھر تُم مُجھ سے کیونکر کہتے ہو:

"چڑیا کی مانند اَپنے پہاڑ پر اُڑ جا۔

2 خبردار! کیونکہ بدکار لوگ اَپنی کمان کھینچتے ہیں؛

وہ اَپنے تیر کمان کی ڈوریوں پر رکھتے ہیں،

تاکہ چھاؤں میں بیٹھے ہُوئے

سیدھے لوگوں کے دِلوں پر تیر چلائیں۔

3 جَب بُنیادیں11‏:3 بُنیادیں مُعاشرے میں اَمن و سلامتی کی بُنیادیں ہی ڈھا دی جایٔیں،

تو راستباز کیا کر سَکتا ہے؟"

4 یَاہوِہ اَپنے مُقدّس ہیکل میں ہیں؛

اُن کا تخت آسمان پر نشین ہے۔

وہ بنی آدمؔ پر نگاہ رکھے ہُوئے ہیں؛

اَور اُن کی آنکھیں اُنہیں جانچتی ہیں۔

5 یَاہوِہ راستباز اَور بدکار دونوں کو پرکھتے ہیں،

یَاہوِہ کی رُوح تشدّد پسندوں سے نفرت کرتی ہے۔

6 بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے،

آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛

اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔

7 کیونکہ یَاہوِہ راستباز ہیں؛

وہ عدل پسند کرتے ہیں؛

راستباز اُن کا دیدار حاصل کریں گے۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também