Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 58

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ "التشخیتھ" کے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔ مِکتام58‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ کی تصنیف۔

1 اَے حُکمرانو! کیا تُم واقعی راست گو ہو؟

کیا تُم اِنسانوں میں دیانتداری سے اِنصاف کرتے ہو؟

2 نہیں! بَلکہ تُم اَپنے دِل میں بےاِنصافی کو جگہ دیتے ہو،

اَور تمہارے ہاتھ زمین پر تشدّد پھیلاتے ہیں۔

3 بدکار لوگ پیدائش ہی سے گُمراہ ہو جاتے ہیں؛

ماں کے پیٹ سے ہی جھُوٹ پھیلا کر راہ سے بھٹک جاتے ہیں۔

4 اُن کا زہر سانپ کے زہر کی مانند ہوتاہے،

اُس ناگ کے زہر کی طرح جو اَپنے کان بند کر لیتا ہے،

5 اَور سپیرے کی بین کی طرف توجّہ ہی نہیں دیتا،

خواہ وہ دلفریبی ہو اَور کتنی ہی مہارت کیوں نہ رکھتا ہو۔

6 اَے خُدا، اُن کے مُنہ کے دانت توڑ دیں؛

اَے یَاہوِہ، اُن شیر ببروں کی داڑھیں ریزہ ریزہ کر دیں!

7 اُنہیں بہتے ہُوئے پانی کی مانند غائب کر دیں؛

اَور جَب وہ کمان کھینچیں تو اُن کے تیر کُند ہو جایٔیں۔

8 گھُونگے کے مانند جو چلتے چلتے پگھل جاتا ہے،

یا عورت کے ساقط حَمل کی مانند وہ بھی سُورج کی رَوشنی نہ دیکھ پائیں۔

9 اِس سے پہلے کہ تمہاری ہڈّیوں کو کانٹوں کی آنچ لگے۔

خواہ وہ ہرے ہوں یا خشک۔ بگُولا اُنہیں اُڑا لے جائے۔

10 راستباز اِس اِنتقام سے خُوش ہوں گے،

اَور اَپنے پاؤں بدکاروں کے خُون میں دھولیں گے۔

11 تَب لوگ کہیں گے،

"یقیناً راستباز اَب بھی اجرپاتے ہیں؛

بے شک خُدا ہے جو زمین پر اِنصاف کرتا ہے۔"

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também