Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 82

آسفؔ کا زبُور۔

1 بڑی جماعت میں خُدا ہی صدرِ عدالت ہوتی ہے؛

اَور "معبُودوں" کے درمیان اِنصاف کرتے ہیں:

2 "تُم کب تک ناراستوں کی حمایت کروگے

اَور بدکار لوگوں کی طرفداری کروگے؟

3 مظلوموں اَور یتیموں کی حمایت؛

مسکینوں اَور مظلوموں کے حُقُوق کی حِفاظت کرو۔

4 کمزوروں اَور مُحتاجوں کو بچاؤ؛

اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے چھُڑاؤ۔

5 "وہ، معبُودنہ تو کچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔

اَور تاریکی میں چلتے پھرتے ہیں؛

زمین کی تمام بُنیادیں ہلتی ہیں۔

6 "مَیں نے کہا، تُم "معبُود" ہو؛

تُم سَب خُداتعالیٰ کے فرزند ہو۔

7 تو بھی تُم محض اِنسانوں کی طرح مروگے؛

اَور حُکمرانوں میں سے کسی کی طرح گِر جاؤگے۔"

8 اَے خُدا! اُٹھیں اَور زمین کا اِنصاف کریں،

کیونکہ تمام قومیں آپ کی مِیراث ہیں۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também