Publicidade

Salmos 137

1 جَب ہمیں صِیّونؔ کی یاد آئی

تو ہم بابیل کی دریاؤں کے کنارے پر بیٹھ کر خُوب رُوئے۔

2 وہاں بید کے درختوں پر

ہم نے اَپنی سِتار لٹکا دئیے،

3 کیونکہ ہمیں اسیر کرنے والوں نے ہم سے نغمہ گانے کو کہا،

ہمیں اَذیّت پہُنچانے والوں نے ہم سے خُوشی منانے کو کہا؛

اُنہُوں نے کہا: "صِیّونؔ کے نغموں میں سے کویٔی نغمہ ہمارے لیٔے گاؤ!"

4 ہم پردیس میں رہتے ہُوئے

یَاہوِہ کے نغمے کیسے گا سکتے ہیں؟

5 اَے یروشلیمؔ! اگر مَیں تُمہیں بھُلا دُوں،

تو میرا داہنا ہاتھ بیکار ہو جائے۔

6 اگر مَیں تُمہیں یاد نہ رکھوں گا،

اگر مَیں یروشلیمؔ کو، اَپنی سَب سے بڑی خُوشی نہ سمجھوں،

تو میری زبان میرے تالُو سے چپک جائے۔

7 اَے یَاہوِہ، یاد کریں کہ جِس دِن یروشلیمؔ پر اُن کا قبضہ ہُوا۔

اُس دِن اِدُومیوں نے کیا کہا۔

اُنہُوں نے چِلّاکر کہا: "اِسے ڈھا دو،

بُنیاد تک اِسے ڈھا دو!"

8 اَے بابیل کی بیٹی یعنی بابیل کے لوگ جو تباہ ہونے کو ہیں،

مُبارک ہے وہ جو تُجھے اِس سلُوک کا بدلہ دے

جو تُونے ہم سے کیا۔

9 جو تیرے بچّوں کو لے کر

چٹّانوں پر پٹک دے۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-