Publicidade

Salmos 123

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

1 میں اَپنی آنکھیں آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں،

آپ کی طرف جِس کا تخت آسمان پر ہے۔

2 جِس طرح غُلاموں کی آنکھیں اَپنے خُداوؔند کی طرف،

اَور خادِمہ کی آنکھیں اَپنی مالکن کے ہاتھ کی طرف لگی رہتی ہیں،

اُسی طرح ہماری آنکھیں یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی طرف لگی رہتی ہیں،

جَب تک وہ ہم پر رحم نہ فرمائیں۔

3 ہم پر رحم کریں اَے یَاہوِہ، ہم پر رحم کریں،

کیونکہ ہم دُوسروں سے بہت ذِلّت اُٹھا چُکے ہیں۔

4 ہم نے مغروُروں کے تمسخر،

اَور گستاخوں کی حقارت کی

بہت برداشت کی۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-18_10-32-54-