Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 150

1 یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

خُدا کی اُن کے پاک مَقدِس میں سِتائش کرو؛

اُن کے زبردست آسمانوں میں اُن کی سِتائش کرو۔

2 یَاہوِہ کی قُدرت کی کاریگری کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو؛

اُن کی بڑی عظمت کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو۔

3 نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

بربط اَور سِتار کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

4 دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

5 جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔

6 ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔

یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também