Publicidade

Salmos 114

1 جَب اِسرائیل، مُلک مِصر میں سے نکل آئے،

یعنی یعقوب کا گھرانا اجنبی زبان بولنے والوں میں سے نکلے،

2 تَب یہُوداہؔ خُدا کا پاک مَقدِس ٹھہرا،

اَور اِسرائیل اُن کی مملکت۔

3 سمُندر یہ دیکھ کر بھاگ نِکلا،

اَور دریائے یردنؔ پیچھے ہٹ گیا؛

4 پہاڑ مینڈھوں کی مانند اُچھلے،

اَور پہاڑیاں برّوں کی مانند کُودنے لگیں۔

5 اَے سمُندر، تُمہیں کیا ہُوا جو تُم بھاگے،

اَور اَے یردنؔ تُم کیوں پیچھے ہٹے؟

6 اَے پہاڑو! تُم کیوں مینڈھوں کی مانند اُچھلے

اَور اَے پہاڑیو! تُمہیں کیا ہُوا کہ تُم برّوں کی مانند کوُدنے لگیں؟

7 اَے زمین یَاہوِہ کے سامنے،

یعقوب کے خُدا کے سامنے تھرتھرا،

8 جِس نے چٹّان کو جھیل،

اَور چقماق کو پانی کا چشمہ بنا دیا۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-16_18-40-07-