Publicidade

Salmos 54

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ داویؔد کا مشکیل۔‏ جَب زِیفیوں نے جا کر شاؤل سے کہا کہ کیا، "داویؔد ہمارے درمیان پناہ لئے ہُوئے نہیں؟"

1 اَے خُدا، اَپنے نام کے وسیلہ سے مُجھے بچائیں؛

اَپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کریں۔

2 اَے خُدا، میری دعا سُن لیں؛

میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگائیں۔

3 میرے بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیں؛

سنگدل لوگ میری جان کے خواہاں ہیں،

اَیسے لوگ جو خُدا کا کویٔی لحاظ نہیں کرتے۔

4 یقیناً خُدا ہی میرے مددگار ہیں؛

خُداوؔند ہی ہیں جو میری جان کو سنبھالتے ہیں۔

5 جو مُجھ پر تہمت لگاتے ہیں اُن کی بُرائی اُن ہی پر لَوٹا دیں؛

خُدا اَپنی صداقت کے مُطابق اُنہیں تباہ کر دیں۔

6 مَیں آپ کی خاطِر رضا کی قُربانی چڑھاؤں گا؛

اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ وہ خُوب ہے۔

7 کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے میری تمام مُصیبتوں سے چھُڑایا ہے،

اَور میری آنکھوں نے میرے دُشمنوں کی شِکست دیکھ لی ہے۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-