Publicidade

Salmos 122

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔

1 مَیں نے اُن لوگوں کے ساتھ مِل کر خُوشی منائی جنہوں نے مُجھ سے کہا:

"آؤ ہم یَاہوِہ کے گھر چلیں۔"

2 اَے یروشلیمؔ تمہارے پھاٹکوں کے اَندر

ہم کھڑے ہو گئے ہیں۔

3 یروشلیمؔ ایک اَیسے شہر کی مانند تعمیر کیا گیا،

جو گنُجان آباد ہو۔

4 جہاں قبیلے،

یعنی یَاہوِہ کے قبیلے

اِسرائیل کو دئیے ہُوئے قوانین کے مُطابق

یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرنے جاتے ہیں۔

5 جہاں اِنصاف کے تخت،

یعنی داویؔد کے گھرانے کے تخت قائِم ہیں۔

6 یروشلیمؔ کی سلامتی کے لیٔے دعا کرو:

"آپ سے مَحَبّت رکھنے والے سلامت رہیں۔

7 اَے یروشلیمؔ، تمہاری فصیلوں کے اَندر خُوشحالی

اَور تمہارے قلعوں میں سکون رہے۔"

8 اَپنے بھائیوں اَور دوستوں کی خاطِر،

میں کہُوں گا، "تمہارے درمیان سلامتی قائِم رہے۔"

9 یَاہوِہ، ہمارے خُدا کے گھر کی خاطِر،

میں تمہاری بھلائی کا طالب رہُوں گا۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-