Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 133

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔

1 یہ کیسی پسندِیدہ اَور خُوشی کی بات ہے

کہ خُدا کے لوگ باہم اِتّفاق سے رہیں!

2 یہ اُس بیش قیمت تیل کی مانند ہے جو اَہرونؔ کے سَر پر اُنڈیلا گیا،

اَور داڑھی تک جا پہُنچا،

یعنی اَہرونؔ کی داڑھی تک،

اَور پھر اُن کے چوغے کے گلوبند تک جا پہُنچا۔

3 گویا یہ کوہِ حرمُونؔ کی اوس ہے

جو کوہِ صِیّونؔ پر پڑ رہی ہے۔

کیونکہ وہیں یَاہوِہ اَپنی برکت،

بَلکہ ہمیشہ کی زندگی نازل فرماتے ہیں۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também