Amor próprio
O amor próprio saudável reconhece o valor que Deus nos deu. Fomos criados à imagem de Deus, maravilhosamente formados. Aceitar-se é honrar o Criador.
مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛
آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں،
اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔
اَے خُدا، آپ کے خیالات میرے لیٔے کس قدر بیش قیمتی ہیں!
اُن کا مجموعہ کتنا بڑا ہے!
اگر مَیں اُنہیں شُمار میں لاؤں،
تو وہ ریت کے ذرّوں سے بھی زِیادہ ہیں۔
جَب مَیں جاگتا ہُوں، تو آپ کو اَپنے نزدیک پاتا ہُوں۔
جَب مَیں آپ کے آسمان پر،
جو آپ کی دستکاری ہے،
اَور چاند اَور سِتاروں پر،
جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے،
تو پھر اِنسان کیا چیز ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟
اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ آپ اُس کی خبرگیری کریں؟
اَور آپ نے اِنسان کے سَر پر جلال اَور عِزّت کا تاج پہنایا،
کیونکہ خُدا آپ نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کمتر بنایا ہے۔
وہ مسکین کو خاک پر سے
اَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛
اَور اُنہیں اُمرا کے ساتھ
یعنی اَپنی اُمّت کے اُمرا کے ساتھ بِٹھاتے ہیں۔
لیکن یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا، "اُس کی ظاہری شکل و صورت اَور اُس کے دراز قد ہونے کا خیال نہ کر کیونکہ مَیں نے اُسے ردّ کر دیا ہے۔ اِس لیٔے کہ یَاہوِہ اُن باتوں کو اَیسے نہیں دیکھتے جَیسے اِنسان دیکھتا ہے۔ اِنسان ظاہری شکل و صورت کو دیکھتا ہے لیکن یَاہوِہ دِل کو دیکھتے ہیں۔"
لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔
اگرچہ دو سِکّوں میں پانچ گوریّاں نہیں بکتیں لیکن خُدا اُن میں سے کسی کو بھی فراموش نہیں کرتا۔ یقیناً، تمہارے سَر کے سبھی بال بھی گنے ہُوئے ہیں۔ لہٰذا ڈرو مت؛ تمہاری قیمت تو بہت سِی گوریّوں سے بھی زِیادہ ہے۔
بَدن المسیح میں عاجزانہ خدمت
میں اُس فضل کی بِنا پرجو مُجھ پر ہُواہے تُم میں سے ہر ایک سے کہتا ہُوں کہ جَیسا سمجھنا مُناسب ہے کویٔی اَپنے آپ کو اُس سے زِیادہ نہ سمجھے بَلکہ جَیسا خُدا نے ہر ایک کو اَندازہ سے ایمان تقسیم کیا ہے اِعتِدال کے ساتھ اَپنے آپ کو وَیسا ہی سمجھے۔