Pular para o conteúdo
Publicidade

Salmos 113

1 یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

اَے یَاہوِہ، کے خادِمو، سِتائش کرو؛

یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرو۔

2 اَب سے اَبد تک،

یَاہوِہ کا نام مُبارک ہو۔

3 طُلوع آفتاب سے غروب ہونے تک،

یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کی جائے۔

4 یَاہوِہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں،

اُن کا جلال آسمان سے بھی اُونچا ہے۔

5 یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مانند کون ہے؟

جو عالمِ بالا پر تخت نشین ہیں،

6 جو فروتنی سے

آسمان اَور زمین پر نظر کرتے ہیں؟

7 وہ مسکین کو خاک پر سے

اَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛

8 اَور اُنہیں اُمرا کے ساتھ

یعنی اَپنی اُمّت کے اُمرا کے ساتھ بِٹھاتے ہیں۔

9 وہ بانجھ عورت کو بچّوں کی خُوشی دیتے ہیں

اَور اُسے اَپنے گھر میں ایک دلشاد ماں کی طرح بساتے ہیں۔

یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

Veja também