Buscar a Deus
Buscar a Deus é o chamado mais urgente da Bíblia. Buscai primeiro o Reino de Deus. Os que buscam de todo coração encontram — porque Ele se deixa encontrar pelos que o procuram.
Buscai ao Senhor
Buscai ao Senhor enquanto se pode achar. Buscai e achareis. O Senhor recompensa os que o buscam com diligência.
جَب تک یَاہوِہ مِل سَکتا ہے اُس کے طالب ہو؛
اَور جَب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔
جَب تک یَاہوِہ مِل سَکتا ہے اُس کے طالب ہو؛
اَور جَب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔
اِنصاف اَور نَجات
جنہوں نے میرے بارے میں پُوچھا بھی نہیں، میں اُن پر ظاہر ہو گیا؛
اَور جنہوں نے مُجھے ڈھونڈا بھی نہیں، اُنہُوں نے مُجھے پا لیا۔
اَورجو قوم میرے نام سے نہیں کہلاتی تھی،
اُس سے مَیں نے کہا: مَیں حاضِر ہُوں، مَیں حاضِر ہُوں۔
وہ تھکے ہوؤں کو قُوّت بخشتا ہے
اَور کمزوروں کی طاقت بڑھاتاہے۔
نوجوان بھی تھک جاتے ہیں اَور ماندہ ہو جاتے ہیں،
اَور جَوان ٹھوکر کھا کر گِر پڑتے ہیں؛
لیکن جو یَاہوِہ سے اُمّید رکھتے ہیں
وہ اَز سرِ نَو قُوّت پائیں گے۔
وہ عُقابوں کی مانند پروں پر اُڑیں گے؛
وہ دَوڑیں گے لیکن تھکنے نہ پائیں گے،
چلیں گے اَور نقاہت محسُوس نہ کریں گے۔
یَاہوِہ اَور اُن کی قُوّت کے طالب ہو؛
اَور ہمیشہ اُن کے دیدار کے خواہاں رہو۔
یَاہوِہ اَور اُن کی قُوّت کے طالب ہو؛
اَور ہمیشہ اُن کے دیدار کے خواہاں رہو۔
"اَور تُم اَے میرے بیٹے شُلومونؔ، اَپنے باپ کے خُدا کو پہچان اَور پُورے دِل و جان سے اُن کی خدمت کرو؛ کیونکہ یَاہوِہ سَب کے دِلوں کو جانچتے ہیں اَور ہر خیال اَور ہر اَندیشہ کو سمجھتے ہیں۔ اگر تُم اُنہیں ڈھونڈو تو وہ تُمہیں مِل جائیں گے؛ لیکن اگر تُم اُنہیں ترک کر دوگے تو وہ ہمیشہ کے لیٔے تُمہیں ردّ کر دیں گے۔
اگر میری قوم جو میرے نام سے جانی جاتی ہے، فروتن ہوکر دعا کرے اَور میرے دیدار کی طالب ہو اَور اَپنی بُری روِشوں سے تَوبہ کرے، تو میں آسمان پر سے اُن کی سُنوں گا اَور اُن کے گُناہ مُعاف کر دُوں گا اَور اُن کے مُلک کو پھر سے شفا بخشوں گا۔
اَور عزریاہؔ آساؔ بادشاہ سے مُلاقات کرنے باہر گیا، جَب وہ میدانِ جنگ سے واپس آ رہاتھا۔ اَور عزریاہؔ نے آساؔ سے کہا، "اَے آساؔ اَور تمام یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے لوگوں، میری سُنو۔ یَاہوِہ اُس وقت تک تمہارے ساتھ ہیں جَب تک تُم اُن کے ساتھ ہو اَور اگر تُم اُن کے طالب ہوگے تو وہ تُمہیں ملیں گے۔ لیکن اگر تُم یَاہوِہ کو ترک کروگے تو وہ تُمہیں ترک کر دیں گے۔
آساؔ کی اِصلاحات
خُدا کی رُوح عزریاہؔ بِن عودِدؔ پر نازل ہُوئی۔ اَور عزریاہؔ آساؔ بادشاہ سے مُلاقات کرنے باہر گیا، جَب وہ میدانِ جنگ سے واپس آ رہاتھا۔ اَور عزریاہؔ نے آساؔ سے کہا، "اَے آساؔ اَور تمام یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے لوگوں، میری سُنو۔ یَاہوِہ اُس وقت تک تمہارے ساتھ ہیں جَب تک تُم اُن کے ساتھ ہو اَور اگر تُم اُن کے طالب ہوگے تو وہ تُمہیں ملیں گے۔ لیکن اگر تُم یَاہوِہ کو ترک کروگے تو وہ تُمہیں ترک کر دیں گے۔ بنی اِسرائیل ایک طویل عرصہ تک بغیر سچّے خُدا، بغیر تعلیم دینے والے کاہِنؔ اَور بغیر آئین کے رہتے چلے آئے ہیں۔ لیکن جَب اُن پر مُصیبت آئی وہ بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی طرف پھرے اَور اُن کے طالب ہُوئے تو یَاہوِہ اُنہیں مِل گئے۔ اُن دِنوں میں لوگوں کی آمدورفت محفوظ نہ تھی کیونکہ تمام ممالک کے باشِندے بڑی افراتفری کے شِکار تھے۔ ایک قوم دُوسری قوم کو اَور ایک شہر دُوسرے شہر کو نِیست و نابود کر رہے تھے کیونکہ خُدا نے اُنہیں مُختلف مُصیبتیں دے کر مُبتلا کر رکھا تھا۔ مگر تُم لوگ مضبُوط بنو اَور اَپنے ہاتھوں کو ڈھیلے نہ ہونے دو کیونکہ تُم اَپنے کام کا اجر پاؤگے۔"
جَب آساؔ نے اِن باتوں کو اَور عزریاہؔ بِن عودِدؔ نبی کی نبُوّت کو سُنا تو اُس نے ہمّت کی اَور بنی یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے سارے مُلک سے اَور اِفرائیمؔ کی پہاڑیوں کے اُن شہروں میں سے مکرُوہ بُتوں کو جِن پر اُس نے قبضہ کر لیا تھا نِیست و نابود کر دیا۔ اَور اُس نے یَاہوِہ کے برامدے کے سامنے کے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے مذبح کی دوبارہ مرمّت کروائی۔
پھر آساؔ نے سارے یہُوداہؔ، بِنیامین اَور اِن کے علاوہ اِفرائیمؔ، منشّہ اَور شمعُونؔ میں سے جو لوگ اُس کے درمیان آباد تھے جمع کیا۔ کیونکہ جَب شمالی اِسرائیل نے یہ دیکھا کہ یَاہوِہ اُن کا خُدا آساؔ کے ساتھ ہے تو وہ بکثرت اُس کے پاس چلے آئےتھے۔
آساؔ کے دَورِ حُکومت کے پندرھویں سال کے تیسرے مہینے میں یہ سَب لوگ یروشلیمؔ میں جمع ہُوئے۔ اَور اُس وقت اُنہُوں نے مالِ غنیمت میں سے جو وہ لے کر واپس آئےتھے سات سَو گائے بَیل، سات ہزار بھیڑیں یَاہوِہ کے حُضُور قُربان کیں۔ اَور اُن سَب لوگوں نے عہد باندھا کہ ہم دِل و جان سے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے طالب ہوں گے۔ اَور اُنہُوں نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ جو یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے خُدا کے طالب نہ ہوں، خواہ وہ عام آدمی ہوں یا بڑے آدمی، مَرد ہوں یا عورتیں؛ وہ سَب کے سَب موت کے گھاٹ اُتار دئیے جایٔیں گے۔ اِس کے علاوہ اُنہُوں نے تُرہیوں اَور نرسنگوں کی آواز کے ساتھ زور زور سے للکارتے ہُوئے یَاہوِہ کے حُضُور میں قَسم کھائی۔ یہ قَسم کھا کر سارے یہُوداہؔ کے لوگوں نے خُوشی کا اِظہار کیا کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے پُورے دِل سے قَسم کھائی تھی اَور وہ کمال آرزُو سے خُدا کے طالب ہُوئے اَور یَاہوِہ اُنہیں مِلے۔ لہٰذا یَاہوِہ نے اُنہیں چاروں طرف سے سلامتی بخشی۔
اَور آساؔ بادشاہ نے اَپنی دادی معکہؔ کو بھی مادرِ ملِکہ کے عہدہ سے معزول کر دیا کیونکہ اُس نے اشیراہؔ کا نفرت اَنگیز بُت بنایا تھا۔ آساؔ نے اِس بُت کو کاٹ کر اُسے قِدرُونؔ کی وادی میں جَلا کر راکھ کر دیا۔ اگرچہ اُس نے اِسرائیل سے بُلند مقامات پر مَوجُود زیارت گاہوں کو دُور نہ کیا تو بھی عمر بھر آساؔ کا دِل پُوری طرح یَاہوِہ سے وابستہ رہا۔ اَور وہ چاندی اَور سونے کی اُن چیزوں کو خُدا کے بیت المُقدّس میں لے آیا جو اُس نے اَور اُس کے باپ نے نذر کے طور پر مخصُوص کی تھیں۔
اَور آساؔ کے دَورِ حُکومت کے پینتیسویں سال تک کویٔی جنگ نہ ہُوئی۔
De todo o coração
Buscar-me-eis e me achareis quando me buscardes de todo o coração. O Senhor é bom para os que o buscam.
تُم مُجھے ڈھونڈوگے اَور پاؤگے بھی جَب تُم مُجھے اَپنے پُورے دِل سے ڈھونڈوگے۔
تُم مُجھے ڈھونڈوگے اَور پاؤگے بھی جَب تُم مُجھے اَپنے پُورے دِل سے ڈھونڈوگے۔
"کیا میرا کلام آگ کی مانند نہیں،" یَاہوِہ فرماتے ہیں، "اَور ایک ہتھوڑے کی مانند نہیں ہے جو چٹّان کو چکنا چُور کر دیتاہے؟
لیکن وہاں بھی اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ڈھونڈوگے تو اُسے پاؤگے بشرطیکہ تُم اَپنے پُورے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کی جُستُجو کرو۔
مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ کی شہادتوں پر عَمل کرتے ہیں
اَور اَپنے پُورے دِل سے اُس کے طالب ہیں۔
مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ کی شہادتوں پر عَمل کرتے ہیں
اَور اَپنے پُورے دِل سے اُس کے طالب ہیں۔
میں پُورے دِل سے آپ کی جُستُجو میں لگا ہُوا ہُوں؛
تاکہ آپ مُجھے اَپنے اَحکام سے بھٹکنے نہ دیں۔
غم کے مارے میری جان خستہ حال ہے؛
اَپنے کلام کے مُطابق مُجھے تقویّت بخشیں۔
میں آزادی سے چلُوں گا،
کیونکہ مَیں آپ کے قوانین کا طالب رہا ہُوں۔
یَاہوِہ اَور اُن کی قُوّت کے طالب ہو؛
اَور ہمیشہ اُن کے دیدار کے خواہاں رہو۔
یَاہوِہ اَور اُن کی قُوّت کے طالب ہو؛
اَور ہمیشہ اُن کے دیدار کے خواہاں رہو۔
میرا دِل آپ کے متعلّق کہتاہے، "آپ کے دیدار کا طالب ہو!"
اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے دیدار کا طالب رہُوں گا۔
اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں،
مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛
خشک اَور پیاسی زمین میں
جہاں پانی نہیں ہے،
میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے،
اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔
Buscar e encontrar
Pedi e dar-se-vos-á. O Senhor está perto de todos os que o invocam em verdade. Quem o busca não ficará insatisfeito.
مانگنا، ڈھونڈنا اَور کھٹکھٹانا
"پس میں تُم سے کہتا ہُوں، مانگو تو تُمہیں دیا جائے گا، ڈھونڈوگے تو پاؤگے، دروازہ کھٹکھٹاؤگے تو تمہارے لیٔے کھولا جائے گا۔
"پس میں تُم سے کہتا ہُوں: مانگو تو تُمہیں دیا جائے گا؛ ڈھونڈوگے تو پاؤگے؛ دروازہ کھٹکھٹاؤگے، تو تمہارے لیٔے کھولا جائے گا۔ کیونکہ جو مانگتاہے اُسے ملتا ہے، جو ڈھونڈتا ہے وہ پاتاہے اَورجو کھٹکھٹاتاہے اُس کے لیٔے دروازہ کھولا جائے گا۔
"پس میں تُم سے کہتا ہُوں: مانگو تو تُمہیں دیا جائے گا؛ ڈھونڈوگے تو پاؤگے؛ دروازہ کھٹکھٹاؤگے، تو تمہارے لیٔے کھولا جائے گا۔
بَلکہ پہلے خُدا کی بادشاہی کی تلاش کرو تو یہ چیزیں بھی تُمہیں دے دی جایٔیں گی۔
کیونکہ اِبن آدمؔ کھویٔے ہوؤں کو ڈھونڈنے اَور ہلاک ہونے والوں کو نَجات دینے آیا ہے۔"
جو آپ کا نام جانتے ہیں، آپ پر توکّل کریں گے،
اَے یَاہوِہ، کیونکہ جنہوں نے آپ سے دعا کی،
آپ نے اَپنے طالبوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔
جو آپ کا نام جانتے ہیں، آپ پر توکّل کریں گے،
اَے یَاہوِہ، کیونکہ جنہوں نے آپ سے دعا کی،
آپ نے اَپنے طالبوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔
میں یَاہوِہ کا طالب ہُوا اَور اُنہُوں نے مُجھے جَواب دیا؛
اَور اُنہُوں نے مُجھے سارے خوف سے آزاد کر دیا۔
شیرببر کمزور اَور بھُوکے ہو سکتے ہیں،
لیکن یَاہوِہ کے طالب کسی اَچھّی چیز کے مُحتاج نہ ہوں گے۔
یَاہوِہ میں مسرُور رہ
اَور وہ تمہاری دِلی مُرادیں پُوری کریں گے۔
یَاہوِہ آسمان پر سے
نیچے بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں
تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند،
اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔
اَے یَاہوِہ، آپ نے مُجھے جانچ لیا ہے،
اَور آپ مُجھے جانتے ہیں۔
آپ میرا اُٹھنا بیٹھنا جانتے ہیں، آپ یہ سَب کچھ جانتے ہیں؛
اَور آپ دُور ہی سے میرے خیالات مَعلُوم کرلیتے ہیں۔
وہ یَاہوِہ کی طرف سے برکت پایٔےگا
اَور اَپنے مُنجّی خُدا کی طرف سے بَری ہونے کا حق۔
آپ کے طالبوں کی پُشت اَیسی ہی ہوتی ہے،
یہی آپ کی نظرِکرم کے خواہاں ہیں، اَے یعقوب کے خُدا۔
Força na busca
Buscai o bem e não o mal. Sede fortalecidos no Senhor. A busca por Deus traz renovação e plenitude de vida.
یَاہوِہ بنی اِسرائیل سے یُوں فرماتے ہیں،
تُم میری تلاش کرو اَور زندہ رہو؛
یَاہوِہ بنی اِسرائیل سے یُوں فرماتے ہیں،
تُم میری تلاش کرو اَور زندہ رہو؛
بدی کے نہیں بَلکہ نیکی کے طالب ہو
تاکہ تُم زندہ رہو۔
تَب یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے،
جَیسا کہ تمہارا دعویٰ ہے کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں۔
اَور خُدا سے دعا کرتا ہُوں کہ وہ اَپنے جلال کی دولت سے تُمہیں پاک رُوح عطا فرمائے جو اَپنی قُدرت سے تمہاری باطنی اِنسانیّت کو طاقتور بنادے۔
رُوحانی جنگ کے ہتھیار
آخِری بات یہ ہے کہ تُم خُداوؔند میں اَور اُس کی قُوّت سے معموُر ہوکر مضبُوط بَن جاؤ۔
تُم لوگوں کے لیٔے ہماری دعا ہے کہ تُم خُدا کی جلالی قُدرت سے مِلنے والی ہر طرح کی قُوّت سے مضبُوط ہوتے جاؤ تاکہ تُم میں بےحد تحمُّل اَور صبر پیدا ہو،
کیونکہ خُدا نے ہمیں بُزدلی کی رُوح نہیں بَلکہ قُوّت، مَحَبّت اَور خُود نظم و ضَبط رکھنے کی رُوح عطا فرمائی ہے۔
کیونکہ ایمان کے بغیر خُدا کو خُوش کرنا ناممکن ہے، پس واجِب ہے کہ خُدا کے پاس آنے والوں کو ایمان لانا چاہئے کہ خُدا مَوجُود ہے اَور وہ اَپنے طالبِوں کو اجر دیتاہے۔
کیونکہ ایمان کے بغیر خُدا کو خُوش کرنا ناممکن ہے، پس واجِب ہے کہ خُدا کے پاس آنے والوں کو ایمان لانا چاہئے کہ خُدا مَوجُود ہے اَور وہ اَپنے طالبِوں کو اجر دیتاہے۔
لیکن جَب پاک رُوح تُم پر نازل ہوگا تو تُم قُوّت پاؤگے؛ اَور تُم یروشلیمؔ، اَور تمام یہُودیؔہ اَور سامریہؔ میں بَلکہ زمین کی اِنتہا تک میرے گواہ ہوگے۔"
یَاہوِہ تُجھے تیرے نیک اعمال کا صِلہ دے اَور اِسرائیل کا خُدا جِس کے سایہ میں تُم پناہ لینے آئی ہے تُجھے اَپنی بخششوں سے مالا مال کر دے۔"
تَب یَاہوِہ کا رُوح اُس پر اِس قدر زور سے نازل ہُوا کہ اُس نے نہتّے ہی اُس شیر کو یُوں چیر ڈالا گویا کویٔی کسی بکری کے بچّہ کو چیر ڈالا ہو۔ لیکن اُس نے اَپنے ماں باپ سے اَپنی اِس حرکت کا ذِکر تک نہیں کیا۔
تَب شِمشُونؔ نے خُداوؔند سے دعا کی، "اَے یَاہوِہ قادر مُجھے یاد فرما۔ اَے خُدا! صِرف ایک بار مُجھے طاقت بخش تاکہ میں ایک ہی کوشش میں فلسطینیوں سے اَپنی دونوں آنکھوں کا بدلہ لے سکوں۔"
یَاہوِہ میں پناہ لینا
اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
یَاہوِہ میں پناہ لینا
اُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
جِس نے بیوی پائی اُس نے گویا تحفہ پا لیا
اَور اُس پر یَاہوِہ کا فضل ہُوا۔
یہ بھی جان لو کہ حِکمت تمہاری جان کے لیٔے میٹھی ہوگی:
اگر تُم اُسے حاصل کروگے، تو تمہارا اَنجام بھلا ہوگا،
اَور تمہاری اُمّید نہ ٹُوٹے گی۔