Pular para o conteúdo
Publicidade

Salmos 14

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔

1 احمق اَپنے دِل میں کہتاہے،

"کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔"

وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛

اُن میں کویٔی نہیں، جو نیکی کرتا ہو۔

2 یَاہوِہ آسمان پر سے

نیچے بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں

تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند،

اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔

3 وہ سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، اَور سَب ایک ساتھ بگڑ گیٔے؛

اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو،

ایک بھی نہیں۔

4 خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟

جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں، جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے؛

اَور یَاہوِہ کا نام کبھی نہیں لیتے؟

5 لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا،

کیونکہ خُدا راستبازوں کی نَسل کے ساتھ رہتاہے۔

6 تُم مظلوموں کو شرمسار کرنے کے منصُوبے بناتے ہو،

لیکن یَاہوِہ اُن کی پناہ ہیں۔

7 کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی!

جَب یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے،

تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!

Veja também