شُکر گُزاری اَور حوصلہ اَفزائی
3 جِس خُدا کی عبادت میں اَپنے باپ دادا کی طرح صَاف دِلی سے کرتا ہُوں، اُسی کا شُکر اَدا کرتا ہُوں کہ مَیں تُجھے رات دِن اَپنی دعاؤں میں ہمیشہ یاد کرتا ہُوں۔ 4 اَور تمہارے آنسُوؤں کو یاد کرکے، میں تُم سے مِلنے کا آرزُومند ہُوں تاکہ تُم سے مِل کر خُوشی سے بھر جاؤں۔ 5 مُجھے تیرا وہ سچّا ایمان یاد آتا ہے جو پہلے تیری نانی لُوئِسؔ اَور تیری ماں یُونیکےؔ کا تھا اَور مُجھے یقین ہے کہ وُہی ایمان تیرا بھی ہے۔