7 آؤ ہم خُوشی منائیں اَور نہایت شادمان ہوں
اَور خُدا کی تمجید کریں!
کیونکہ برّہ کی شادی کا وقت آ گیا ہے،
اَور اُس کی دُلہن نے اَپنے آپ کو آراستہ کر لیا ہے۔
8 "اَور اُسے چمکدار اَور صَاف مہین کتانی کپڑا،
پہننے کا اِختیار دیا گیا ہے۔"
(کیونکہ مہین کتانی کپڑے سے مُراد، مُقدّسین کے راستبازی کے کام ہیں۔)