10 اُنہُوں نے اُسے بیابان میں،
بنجر اَور ہیبت ناک ویرانے میں پایا۔
اُنہُوں نے اُس کی حِفاظت کی اَور اُس کی خبر لی؛
اَور اَپنی آنکھ کی پتلی کی طرح اُسے محفوظ رکھّا۔
11 جَیسے عُقاب اَپنے گھونسلے کو ہلاتا ہے
اَور اَپنے بچّوں کے اُوپر منڈلاتا ہے،
اَور اُنہیں سنبھالنے کے لیٔے اَپنے بازو پھیلاتا ہے،
اَور اُنہیں اَپنے پروں پر اُٹھا لیتا ہے۔