Publicidade

Eclesiastes 4

9 ایک سے بہتر دو ہوتے ہیں،

کیونکہ اُنہیں اَپنے کام سے بڑا فائدہ ہوتاہے:

10 اَور اگر اُن میں سے ایک نیچے گِر جائے تو،

دُوسرا اَپنے دوست کو اُوپر اُٹھالے گا۔

لیکن افسوس اُس آدمی پرجو گرتا ہے

اَور اُسے اُٹھانے والا کویٔی دُوسرہ مَوجُود نہیں ہوتا!

11 اگر دو شخص اِکٹھّے سوتے ہیں تو دونوں گرم رہیں گے۔

لیکن اکیلا شخص خُود کو کیسے گرم رکھ سَکتا ہے؟

12 کویٔی اکیلا ہو تو وہ مغلُوب ہو سَکتا ہے،

لیکن دو ہُوں تو وہ اَپنا تحفُّظ کر سکتے ہیں۔

جَیسا کہ کہاوت ہے تین تو اَور بہتر ہیں کیونکہ تین لڑیوں کی ڈوری آسانی سے نہیں توڑی جا سکتی۔

Veja também

Publicidade
Eclesiastes
Ver todos os capítulos de Eclesiastes
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-22_10-02-25-