المسیح میں زندہ کیاجانا
1 تمہاری سرکشی اَور گُناہوں کی وجہ سے تمہارا حال مُردوں کا سا تھا، 2 تُم اُن میں پھنس کر اِس دُنیا کی روِش پر چلتے تھے اَور ہَوا کی عملداری کے حاکم، شیطان کی پیروی کرتے تھے جِس کی رُوح اَب تک خُدا کے نافرمان لوگوں میں تاثیر کرتی ہے۔ 3 کبھی ہم بھی اُن میں شامل تھے، اَور نَفسانی خواہشوں میں زندگی گزارتے تھے اَور دِل و دماغ کی ہر روِش کو پُورا کرنے میں لگے رہتے تھے۔ اَور طبعی طور پر دُوسرے اِنسانوں کی طرح خُدا کے غضب کے ماتحت تھے۔