طہارت کے لیٔے لگن
17 پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، 18 "طہارت کے لیٔے کانسے کا ایک لگن بنانا لگن کی چوکی بھی کانسے کی ہو، اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے دروازہ اَور مذبح کے درمیان رکھ کر اُس میں پانی بھر دینا 19 تاکہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے اُس کے پانی سے اَپنے ہاتھ پاؤں دھویا کریں۔ 20 جَب بھی وہ خیمہ اِجتماع میں داخل ہُوں تو پانی سے خُود کو پاک صَاف کریں تاکہ وہ مَر نہ جایٔیں۔ نیز جَب وہ سوختنی نذر کی خدمت اَنجام دینے کے لیٔے یَاہوِہ کے غِذا کے مذبح کے پاس آئیں 21 تو وہ اَپنے ہاتھ اَور پاؤں دھوکر آئیں تاکہ وہ مَر نہ جایٔیں۔ یہ دستور دائمی فرمان سمجھ کر اَہرونؔ اَور اُس کی نَسل کے لیٔے نَسل در نَسل قائِم رہے گا۔"