جُوؤں کی وَبا
16 تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، "اَہرونؔ سے کہو، ’اَپنا عصا بڑھا کر زمین کی گَرد پر مار،‘ اَور وہ سارے مِصر میں جُوؤں میں تبدیل ہو جائے گی۔" 17 اُنہُوں نے اَیسا ہی کیا اَور جَب اَہرونؔ نے اَپنا عصا لے کر ہاتھ بڑھایا اَور زمین کی گَرد پر مارا تو وہ اِنسانوں اَور جانوروں پر جُوؤں میں تبدیل ہو گئی اَور مِصر کی زمین کی ساری گَرد جُوئیں بَن گئی۔ 18 لیکن جَب مِصر کے جادُوگروں نے اَپنے جادُو سے جُوئیں پیدا کرنے کی کوشش کی تو وہ ناکام رہے۔
اَور سَب جگہ اِنسانوں اَور جانوروں پر جُوئیں چڑھتی گئیں۔ 19 تَب جادُوگروں نے فَرعوہؔ سے کہا، "یہ خُدا کا کام ہے!" لیکن فَرعوہؔ کا دِل تو پہلے ہی سخت تھا، اَور جَیسا کہ یَاہوِہ نے کہہ دیا تھا، اُس نے اُن کی نہ سُنی۔