8 تَب فَرعوہؔ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو طلب کیا اَور کہا، "یَاہوِہ سے دعا کرو کہ وہ اِن مینڈکوں کو مُجھ سے اَور میری رعایا سے دُور کرے، اَور مَیں تمہارے لوگوں کو جانے دُوں گا، تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے قُربانی پیش کریں۔"
9 مَوشہ نے فَرعوہؔ سے کہا، "وہ وقت مُقرّر کرنے کا حق مَیں تمہارے لیٔے چھوڑتا ہُوں۔ مُجھے بتاؤ کہ تمہارے اہلکاروں اَور تمہارے لوگوں کے لیٔے کب دعا کروں تاکہ تُم اَور تمہارے گھر مینڈکوں سے چھُٹکارا پائیں سِوائے اُن مینڈکوں کے جو دریائے نیل میں رہتے ہیں۔"
10 فَرعوہؔ نے کہا، "کل۔"
مَوشہ نے جَواب دیا، "جَیسا تُم چاہتے ہو، وَیسا ہی ہوگا تاکہ تُم جان لو کہ ہمارے خُدا یَاہوِہ کی مانند کویٔی بھی نہیں ہے۔