Pular para o conteúdo
Publicidade

حزقی ایل 45

اسرائیل کی مُکمّل طور پر بحالی

1 " جَب تُم مُلک کو مِیراث کے طور پر تقسیم کرو تَب تُم زمین کا ایک حِصّہ مُقدّس علاقہ کے طور پر یَاہوِہ کی نذر کرو جو پچّیس ہزار ہاتھ45‏:1 پچّیس ہزار ہاتھ تیرہ کِلومیٹر لمبا اَور بیس ہزار ہاتھ45‏:1 بیس ہزار ہاتھ گیارہ کِلومیٹر چوڑا ہو اَور وہ تمام علاقہ مُقدّس ہوگا۔ 2 اُس میں سے پانچ سَو مُربّع ہاتھ45‏:2 پانچ سَو مُربّع ہاتھ دو سو پَینسٹھ میٹر حِصّہ مُقدّس کے لیٔے ہوگا اَور اِس کے اطراف پچاس ہاتھ45‏:2 پچاس ہاتھ ۲۷ میٹر کا کھُلا احاطہ ہوگا۔ 3 اُس مُقدّس علاقہ میں سے پچّیس ہزار ہاتھ لمبا اَور دس ہزار ہاتھ45‏:3 دس ہزار ہاتھ 5.3کِلومیٹر چوڑا حِصّہ ناپ لینا۔ اُس میں پاک مَقدِس ہوگا جو نہایت ہی پاک ترین مقام ہے۔ 4 زمین کا یہ مُقدّس حِصّہ اُن کاہِنوں کے لیٔے ہوگا جو پاک مَقدِس میں خدمت کرتے ہیں اَور یَاہوِہ کے حُضُور میں خدمت کرنے کو آتے ہیں اَور یہ جگہ اُن کے مکانوں کے لیٔے ہوگی اَور پاک مُقدّس کے لیٔے مُقدّس مقام بھی ہوگی۔ 5 پچّیس ہزار ہاتھ لمبی اَور دس ہزار ہاتھ چوڑی جگہ بیت مُقدّس کی خدمت کرنے والے لیویوں کی مِلکیّت ہوگی تاکہ وہ اُس میں رہنے کے لیٔے شہر بسائیں۔

6 " مُقدّس علاقہ سے لگ کر پانچ ہزار ہاتھ45‏:6 پانچ ہزار ہاتھ دو کِلومیٹر سات سو میٹر چوڑی اَور پچّیس ہزار ہاتھ لمبی زمین کا مُقدّس حِصّہ تُم شہر کے لیٔے دے دینا جو تمام بنی اِسرائیل کی ہوگی۔

7 " اَور شہزادے کے مُقدّس علاقہ اَور شہر کی زمین سے بنے ہُوئے علاقہ کے دونوں طرف کی زمین شہزادے کی ہوگی جو مغربی بازو سے مغرب کی طرف اَور مشرقی بازو سے مشرق کی طرف، مغربی سرحد سے مشرقی سرحد تک کسی ایک قبائلی حِصّہ کی لمبائی کے متوازی پھیلی ہوگی۔ 8 یہ زمین اِسرائیل میں اُس کی مِلکیّت ہوگی اَور میرے حُکمراں میرے لوگوں پر پھر کبھی سِتم نہ کریں گے بَلکہ بنی اِسرائیل کو اُن کے قبائل کے مُطابق زمین تقسیم کریں گے۔

9 " یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَے اِسرائیل کے اُمرا! تُم حَد سے بڑھ گیٔے ہو۔ تُم تشدّد اَور سِتم چھوڑ دو اَور وُہی کرو جو جائز اَور روا ہے۔ میرے لوگوں سے اُن کی جائداد نہ چھینو۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔ 10 تُم صحیح ترازو، صحیح ایفہ اَور صحیح بَت اِستعمال کرو۔ 11 ایفہ45‏:11 ایفہ بائیس لیٹر خشک اَشیا کے لئے اَور بَت45‏:11 بَت بائیس لیٹر کے لئے دونوں ایک سے ناپ ہُوں۔ بَت میں حُومر کا دسواں حِصّہ سمائے اَور ایفہ میں بھی حُومر کا دسواں حِصّہ ہو۔ حُومر ہی دونوں کے لیٔے معیاری پیمانہ ہو۔ 12 ایک ثاقل45‏:12 ایک ثاقل تقریباً بَارہ گرام بیس گِیرہ کا ہو اَور ساٹھ ثاقل (بیس ثاقل جمع پچّیس ثاقل جمع پندرہ ثاقل) کے برابر ایک مِنہ45‏:12 ایک مِنہ تقریباً چھ سو نوّے گرام ہو۔

قُربانیاں اَور مُقدّس دِن

13 " اَور تُم یہ خصوصی ہدیہ نذر کرو: گیہُوں کے ہر حُومر سے ایفہ کا چھٹا حِصّہ؛ فی حُومر جَو سے ایفہ کا چھٹا حِصّہ45‏:13 ایفہ کا چھٹا حِصّہ دو کِلو سات سو گرام۔ 14 تیل کا مُقرّرہ حِصّہ، بَت کے ناپ سے، ہر کور میں بَت کا دسواں حِصّہ45‏:14 بَت کا دسواں حِصّہ تقریباً 2.2 لیٹر ہو (ایک کور دس بَت یا ایک حُومر کے برابر ہوتاہے کیونکہ دس بَت ایک حُومر کے برابر ہوتے ہیں)۔ 15 اَور اِسرائیل کی سیراب چراگاہوں میں سے ہر دو سَو کے گلّہ میں سے ایک برّہ لیا جائے۔ اُنہیں لوگوں کا کفّارہ دینے کے لیٔے نذر کی قُربانی، سوختنی نذر اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر اِستعمال کیا جائے گا۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔ 16 مُلک کے تمام لوگ اِسرائیل کے شہزادوں کے اِستعمال کے لیٔے اُس خصوصی ہدیہ میں شریک ہُوں۔ 17 اِسرائیل کے شہزادے کی یہ ذمّہ داری ہوگی کہ وہ مُختلف عیدوں، نئے چاند کے دِنوں اَور سَبت کے دِنوں جَیسی بنی اِسرائیل کی تمام مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر سوختنی نذریں، نذر کی قُربانیاں اَور تپاون مُہیّا کرے۔ وہ بنی اِسرائیل کے کفّارہ کے لیٔے گُناہ کی نذر، اناج کی نذریں، سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذروں کی قُربانیاں مُہیّا کرےگا۔

18 " یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: پہلے مہینے کے پہلے دِن تُو ایک بے عیب بچھڑا لے کر پاک مَقدِس کو پاک کرنا۔ 19 کاہِنؔ گُناہ کی قُربانی کا کچھ لہُو لے کر بیت المُقدّس کے دروازوں کی چوکھٹوں پر اَور مذبح کے اُوپر کی کُرسی کے چاروں کونوں پر اَور اَندرونی صحن کے پھاٹک کے کھمبوں پر لگائے۔ 20 اَور اگر کویٔی شخص نادانستہ طور پر یا بھُول سے گُناہ کر بیٹھے تو مہینے کے ساتویں دِن بھی تُم اُس کے لیٔے اَیسا ہی کرنا۔ اِس طرح تُم بیت المُقدّس کا کفّارہ دیتے رہنا۔

21 " پہلے مہینے کے چودھویں دِن تُم عیدِفسح منانا۔ یہ عید ساتویں دِن تک رہے گی اَور اُس عرصہ میں تُم بے خمیری روٹی کھاؤگے۔ 22 اُس دِن اُمرا اَپنے لیٔے اَور مُلک کے تمام لوگوں کی خاطِر ایک بچھڑا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے مُہیّا کرےگا۔ 23 عید کے اُن سات دِنوں میں یَاہوِہ کے لیٔے سوختنی نذر گذراننے کے لیٔے وہ ہر روز سات بچھڑے اَور سات مینڈھے مُہیّا کرے جو بے عیب ہُوں اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے مُہیّا کرے۔ 24 اَور وہ نذر کی قُربانی کے طور پر ہر بچھڑے کے لیٔے ایک ایفہ اَور ہر مینڈھے کے لیٔے ایک ایفہ مُہیّا کرے اَور اُس کے ساتھ فی ایفہ ایک ہِین45‏:24 ایک ہِین تقریباً ساڑھے تین لیٹر روغن بھی مُہیّا کرے۔

25 " عید کے سات دِنوں میں جو ساتویں مہینے کے پندرھویں دِن شروع ہوتی ہے، وہ اِسی طرح گُناہ کی قُربانیاں، سوختنی نذریں اَور نذر کی قُربانیاں اَور روغن مُہیّا کرےگا۔ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَندرونی صحن کا پھاٹک۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também