18 پس کیا ہُوا؟ اُن کی نیّت بُری ہو یا نیک، المسیح کی خُوشخبری تو سُنایٔی جاتی ہے۔ میں اِسی بات سے خُوش ہُوں۔
ہاں، اَور مَیں خُوش رہُوں گا۔ 19 کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تمہاری دعا اَور یِسوعؔ المسیح کے پاک رُوح کے لُطف و کرم کی وجہ سے مُجھے نَجات ملے گی۔